قرآن پاک کی بیحرمتی کرنیوالا ملعون قتل: 5 گرفتار افراد کی رہائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سویڈن (مانیڑنگ ڈیسک)سویڈن کے پراسیکیوٹر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون الوان مومیکا کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو رہا
کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے فی الحال ٹھوس شواہد موجود نہیں اس لیے انہیں زیرحراست رکھنے کا کوئی جواز نہیں تاہم مشتبہ افراد کو مکمل طور پر شک سے بری نہیں کیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پانچوں افراد بھی زیر تفتیش رہیں گے۔ 38 سالہ ملعون عراقی پناہ گزین الوان مومیکا کو2 روز قبل گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ سویڈن کے وزیراعظم نے ملعون کی ہلاکت پر کہا تھا کہ اس کی ہلاکت کسی غیرملکی طاقت سے جڑے ہونے کا امکان ہے۔ ملعون عراقی پناہ گزین عوامی مقامات پر متعدد بار قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث تھا۔ اس کے خلاف زیرسماعت مقدمے کا فیصلہ اس کے قتل کے چند گھنٹے بعد سنایا جانا تھا۔ ملعون مومیکا کی مذموم اشتعال انگیزی پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور پوری دنیا میں اس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ 2023 میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے خبردار کیا تھا کہ جو لوگ بھی قرآن پاک کو جلانے کے اشتعال انگیز جرم میں ملوث ہیں انہیں اس کے بدلے میں سزا بھگتنا ہو گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
کارروائی کے دوران 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، 106 افراد گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار
آٹے کی قیمتوں میں گرانفروشی پر 1599 افراد کو جرمانے جبکہ 20 افراد گرفتار کیے گئے۔ چکن اور گوشت کی دکانوں پر خلاف ورزی کرنے والے 1023 افراد کو جرمانے اور 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح روٹی کی قیمت میں گرانفروشی پر 549 افراد کو جرمانہ اور 17 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ مہنگی چینی فروخت کرنے پر 682 افراد کو جرمانے اور 7 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جرمانہ قیمتیں گرانفروش