پی ٹی آئی کا اجلاس، 8فروری کو یوم سیاہ منایاجائے گا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف حیدرآباد کا اجلاس قائم مقام صدر اور چیئرمین شاہ لطیف آباد ٹائون اسامہ حفیظ خان کی زیر صدارت انصاف ہائوس لطیف آباد میں منعقد ہو اجس میں جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ شفیع محمد پیرزادہ اور پی ٹی آئی حیدرآباد کے اراکین سمیت، ٹائون کے ذمہ داران ، یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری فہد خان، وومن ونگ کی صدر افروز شورو ، سبین خان، ایچ ایم سی اپوزیشن لیڈر اور نائب صدر نظیر خان، پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری مومن خان سمیت ایچ ایم سی اراکین اور پارٹی کے دیگراراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کے مطابق 8فروری کو حیدرآباد کے غیور اور باشعور عوام کے ہمراہ یوم سیاہ منایا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی خصوصی ہدایت پر حیدرآباد میں 21فروری کو ہونے والے ورکرز کنونشن کے کامیاب انعقاد کے لیے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیاکہ بہت جلد شہر بھر میں پی ٹی آئی حیدرآباد کی جانب سے سیاست کیلئے سازگار ماحول ترتیب دیا جائے گا اور8فروری یوم سیاہ کے طور مناتے ہوئے پی ٹی آئی حیدرآبادکے عوام کے ساتھ پر امن احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آزاد اور محفوظ صحافت ہی معاشرتی شفافیت‘ انصاف اور جمہوریت کی ضامن ہے۔ اپنے ایک پیغام میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں۔ جو سچ کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات جد و جہد کرتے ہیں۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت‘ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور دباؤ کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صحافت کی آزادی کو محدود کرنے کی ہر کوشش دراصل معاشرتی کمزوری کی علامت ہے۔