پاک بحریہ کا نیا جنگی جہاز رومانیہ سے کراچی پہنچ گیا، بندرگاہ پر استقبال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ کا نیا جنگی بحریہ جہاز پی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جہاز کی کراچجی بندرگاہ آمد پر استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ایئر ایڈمرل عبدالمنیب مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایف یمامہ کا استقبال کیا۔ پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر2024 ء میں کمشن کیا گیا۔ پی این ایس یمامہ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، اینٹی شپ اور اینٹی ائیر وار فیئر کی خصوصیات سے لیس ہے۔ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ طویل عرصے تک سمندر میں آپریشنز کی ھبرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اقدام کو ترقی ملے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی این ایس یمامہ
پڑھیں:
پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن ’سی اسپرٹ‘ 21 اپریل کو شروع ہوا۔ میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اس آپریشن کا مقصد صومالی ساحل، خلیج عدن اور سوکوٹرا گیپ سے بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کا مقابلہ کرنا ہے۔
مشترکہ آپریشنل سرگرمیوں میں بحری اثاثوں کی طرف سے انسداد بحری قزاقی کی مشقیں اور میری ٹائم پٹرول شامل ہیں جن میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، پاکستان بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جمہوریہ کوریا کی بحریہ، EUNAVFOR Ops ATALANTA کے تحت ہسپانوی آرماڈا، جبوتی بحریہ، جبوتی کوسٹ گارڈ، اور ترکیہ نیول فورسز شامل ہیں۔
علاقائی رابطہ مراکز JMICC ،CMF JMIC پاکستان، DCOC کینیا، RCOC Seychelles، RMIFC مڈغاسکر اور UKMTO دبئی میری ٹائم کمیونٹی کے ساتھ تازہ ترین معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر عمان اور میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر انڈین اوشین بھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اہم معلومات کے تبادلے میں مدد کر رہے ہیں۔