ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید
اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔
بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے قریب ان پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے پہلے لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی اور بعد میں دھماکا کیا، جس کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے تمام اہلکار شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج ہلاک
اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق، جس وقت حملہ ہوا اس وقت لیویز فورس کا ایک جوان اپنے موبائل فون پر اپنے گھر والوں سے بات کررہا تھا۔ پشین میں لیویز حکام کو اسی لیے دھماکے کی فوری اطلاع موصول ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
4 اہلکار wenews بلوچستان لیویز بم دھماکا حملہ دہشتگرد ڈی آئی خان ڈیرہ اسماعیل خان شہید فائرنگ نامعلوم مسلح افراد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 4 اہلکار بلوچستان لیویز بم دھماکا حملہ دہشتگرد ڈی ا ئی خان ڈیرہ اسماعیل خان شہید فائرنگ نامعلوم مسلح افراد سیکیورٹی فورسز بلوچستان لیویز ڈی ا ئی خان
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔