رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے “پہلے فٹبالر”
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ایک اور نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
جمعرات کو سعودی پرو لیگ کے اہم معرکے میں کرسٹیانو رونالڈو نے الراید کیخلاف ٹیم کو 2-1 سے فتح دلوائی، اس میچ میں ایک گول اسٹار فٹبالر نے کیا جبکہ ایک اسسٹ کیا تھا۔
اس فتح کیساتھ ہی رونالڈو دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے ابتک 700 فتوحات اپنے نام کی ہوں، انکے علاوہ کوئی فٹبالر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔
رونالڈو نے النصر کیلئے ابتک 94 میچز میں 85 گول اسکور کیے ہیں۔
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے، نیا سعودی معاہدہ دنیا کے مہنگا ترین ایتھیلٹ ہونے پر مہر ثبت کر دے گا۔
رونالڈو کو سعودی پرو لیگ کلب النصر کی جانب سے 167.
39 سالہ فٹبالر نے النصر کو جنوری 2023 میں جوائن کیا تھا، تب انھیں 164 ملین پاؤنڈ فی سیزن میچز کیلئے اور اضافی 49 ملین پاؤنڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلیے دیے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاو نڈ
پڑھیں:
منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس نے منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 8 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 65 لاکھ سے زائد مالیت کی 57.325 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحا جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 788 گرام آئس برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1460 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں جب کہ اسلام آباد میں کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 4.485 کلو مشتبہ منشیات برآمد ہوئی ہے۔
اُدھر پسنی، گوادر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 46 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ جناح کرکٹ اسٹیڈیم سیالکوٹ کے قریب سے 2 ملزمان سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے خانیوال بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو آئس برآمد ہوگئی۔
پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور گوجرانوالہ اور فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسل سے مجموعی طور پر 130 گرام چرس اور 600 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ شاہ خاکی راولپنڈی کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔
اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔