لندن ایئرپورٹ کے لیے پروازیں شروع ہونے کے حوالے سے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں سے متعلق آڈٹ جاری ہے، دوسری جانب قومی ایئر لائن کی طرف سے 4 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔پی آئی اے نے لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4 سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے، جب کہ ڈی ایف ٹی کا آڈٹ مکمل ہونے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے بعد پی آئی اے پر سے برطانیہ پابندی ختم کر دے گا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن مارچ کے وسط سے مانچسٹر اور لندن کے لیے اسلام آباد سے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا، جب کہ پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے برطانیہ آپریشن میں استعمال کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن یورپ کے مختلف سیکٹرز، میلان، اسپین کے لیے بھی اپنی پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیرذمے دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔