بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہر صورت ممکن بنائیں گے ، مصطفی ملک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ہر صورت ممکن بنائیں گے ، مصطفی ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورز اور وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن غلام مصطفی ملک کے اعزاز میں صدر ہیومن رائٹس ونگ مسلم لیگ ق انیلہ ایاز چویدری نے عشائیہ دیا جس میں مسلم لیگی قیادت شریک ہوئی،مسلم لیگی راہنماوں نے مصطفی ملک کو دو وزارتوں میں بطور فوکل پرسن تقرری پر مبارکباد اور پھول پیش کیے جبکہ مصطفی ملک کی تقرری کی خوشی راہنماوں نے کیک بھی کاٹا
اس موقع پر مصطفی ملک نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا ہر صورت ممکن بنائیں گے خصوصی عدالت کے قیام کے بعد نیب اور OPF کے مابین MOU چوہدری سالک حسین کا بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالت کا بل بھی منظور کراچکے ہیں یہ قانون اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قانون سازی ہے۔ اب نیب اور او پی ایف MOU بیرون ملک پاکستانیوں کے تحفظ کے لیے بڑا قدم ہے، ایم او یو کے تحت او پی ایف اور نیب مشترکہ طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کا حل ممکن بنائیں گے ۔
ہاوسنگ اسکیموں میں دھوکہ دہی، جائیداد پر قبضہ سے متعلق تنازعات، مالی بد انتظامی یا بے ضابطگیوں کے خلاف نیب میں خصوص ڈیسک یا سیل قائم کیے جائیںگے ، نیب اور سیز پاکستانیز کی شکایات کے حل کے لئے او پی ایف کے ساتھ ہیلپ لائن کے ذریعے رابطہ میں رہے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ مصطفی ملک کی تقرری خوش آئند ہے اور وہ پارٹی کارکنوں کے مسائل حل ہوں گے ۔ہیومن رائٹس ونگ کی صدر انیلہ ایاز چوہدری نے کہا کہ مصطفی ملک مخلص راہنما اور پارٹی کا سرمایہ ہیں،مصطفی ملک کی تقرری سے دونوں وزارتوں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیرون ملک پاکستانیوں کے ممکن بنائیں گے مصطفی ملک
پڑھیں:
ٹک ٹاک نے تین ماہ میں پاکستانیوں کی کتنی ویڈیوز ڈیلیٹ کیں؟
کراچی:ٹک ٹاک نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔
یہ رپورٹ جنوری 2025ء سے مارچ 2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین کے دوران پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔
پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی جو 99.4 فیصد تھی جس میں 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردی گئی۔
عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد ہیں۔
حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 184,378,987 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کرکے حذف کی گئیں تاہم 7,525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔
پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0 فیصد رہی اور 94.3 فیصد نشان زدہ کانٹنٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئی کل ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ — 30.1 فیصد— حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کانٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔
مزید برآں 11.5 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی جبکہ 15.6 فیصد نے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔
اس کے علاوہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5 فیصد کو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا اور 13.8 فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کانٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔