وزیراعظم شہباز شریف نے2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لئے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے ہوئے شہر، دیہات اور پہاڑوں سمیت دور دراز علاقوں میں پہنچ کر بہت بڑی قومی ذمہ داری نبھائیں گے اور پولیو کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلے سال پولیو کے77کیسز سامنے آئے، یہ کیسز ایک بڑا چیلنج تھا، رواں سال جنوری میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ورکرز دور دراز علاقوں میں بچوں کو قطرے پلا کر قومی ذمہ داری ادا کریں گے، ہم نے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے باہمی تعاون اورسپورٹ کے ذریعے افغانستان سے بھی پولیوکا خاتمہ ہوگا، انسداد پولیو کے لئے تعاون پر ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف سمیت تمام اداروں کے مشکورہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے، انسداد پولیو کے لئے بل گیٹس فاو¿نڈیشن اور سعودی عرب کی حمایت پر شکر گزار ہیں، مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کر سکیں گے۔
کیا عورت کے بغیر صرف 2 مردوں سے بچہ پیدا کیا جاسکتا ہے؟ چینی سائنسدانوں کا بڑا بریک تھرو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انسداد پولیو مہم شہباز شریف پولیو کے بچوں کو کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم کی آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔
Post Views: 6