اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 8 فروری کو کچھ نیا نہیں ہوگا بلکہ پر امن مگر گرینڈ احتجاج ہوگا۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشنز کو ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہوگا جس میں پورے صوبے سے ورکرز شریک ہوں گے، باقی صوبوں کے لوگ اپنے اپنے شہروں میں نکل کر احتجاج کریں گے، احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جنید اکبر صوبائی صدر ہیں، میں ان سے بصد احترام اتفاق نہیں کرسکتا کہ پی ٹی آئی میں نرم گوشہ رکھنے والے لوگ تھے اور اب سخت گیر موقف رکھنے والےلوگ سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو جتنی مار پڑی ہے وہ سب کے سب سخت گیر ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کوئی بھی ورکر نرم گوشہ نہیں رکھتا، سارے مجاہد ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی طرف سے چیف جسٹس اور صدر مملکت کو لکھے گئے خط پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ججز نے جو خط لکھا ہے وہ بالکل جائز ہے، چیف جسٹس کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے ورنہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں‌ ایک ارب روپے کی گاڑی نے دھوم مچا دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم

پڑھیں:

ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 27سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا. پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10 مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998ء کو رکھی گئی۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہیں. قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنوازشریف کی ممنون ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا. پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی. ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں چل رہے، شیخ وقاص احمد
  • کلائمیٹ چینج تو پوری دنیا کو متاثر کررہا ہے، وقاص شیرازی
  • چیزیں احتجاج نہیں مذاکرات سے ہی ٹھیک ہوتی ہیں
  • مذاکرات یا احتجاج، عمران خان کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن کچھ لو کچھ دو نہیں ہوگا: علی ظفر
  • 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں، ہم تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں : شیخ وقاص اکرم
  • 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بنا، یہ دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں،  شیخ وقاص اکرم
  • ملک کے انچ انچ کی حفاظت کیلئے اپنے بچے بھی قربان کر دیں گے، شیخ وقاص اکرم
  • ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نواز
  • 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں: شیخ وقاص اکرم