پنجاب میں خشک سالی کے باعث کھیت سوکھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بادل روٹھ گئے کھیت سوکھ گئے۔ بارشیں ناں ہونے سے گندم کی متاثر ہوتی فصل سے کسان پریشان ہیں۔ بارانی علاقوں میں ربیع کے سیزن میں 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
ایک طرف بھل صفائی کے نتیجے میں خشک نہریں تو دوسری طرف بارشیں ناں ہونے سے فیصل آباد کے کسانوں میں بھی فکر کی لہر دوڑ گئی۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ بے حد پریشانی کی صورتحال ہے فصل خشک ہوئی پڑی، محنت ضائع ہوتی دکھائی دے رہی ہے، ہم تو دعائیں کررہے ہیں کہ بارش ہو جائے۔
درجہ حرارت بڑھنے سے گندم پر وقت سے پہلے ہی سٹہ آگیا، ماہرین نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی
زرعی ماہر کے مطابق اس موسم میں بارش ناں ہونے سے فصل کی گروتھ رکتی اور زبردستی سٹہ آرا ہے ایسی صورت میں گندم کی قلت کا خطرہ ہے۔
موسمی تبدیلی کے اثرات فصلوں کو شدید متاثر کررہے ہیں بارشیں نہ ہونے سے گندم کی پیداوار میں بڑی کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:نئی نمبر پلیٹس لگانے کےلئے آخری مہلت، پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط ہوں گی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہونے سے
پڑھیں:
نادرا شناختی کارڈ میں اہم تبدیلی کےلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: نادرا کا تصدیق شدہ قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی ملک اور بیرون ملک پہچان ہے تاہم اب اس میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے۔ تاہم اب اس شناختی دستاویز میں بڑی تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ رائے سے منظور کی گئی ہے، جس میں قومی شناختی کارڈ میں کارڈ حامل شخص کا خون کا گروپ درج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی احمد اقبال چوہدری نے یہ اہم قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج حادثات اور ایمرجنسی کی صورت میں خون کی بروقت فراہمی سے عوام الناس کی زندگی بچانے کا بڑا ضامن ہو سکتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگین حادثات یا ناگہانی آفات کی صورت میں بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے سے اسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ اگر قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کا اندراج کر دیا جائے تو مریضوں کو بروقت مطلوبہ خون فراہم کر کے ان کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔