بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ویو دو دریا میں قائم ہوٹل کے قریب سے 29 جنوری کو لانڈھی سے لاپتہ ہونے والے دکاندار کی کئی روز پرانی پانی میں ڈوبی ہوئی پتھر بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص تین بچوں کا باپ اور اس کی صدر موبائل مارکیٹ میں دکان تھی، بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔ ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ساحل تھانے کے علاقے سی ویو دو دریا کنارہ ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی مبینہ طور پر ڈوبی ہوئی کئی روز پرانی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں مقتل کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے اُس کی شناخت 50 سالہ آصف کمال کے نام سے کی گئی۔

جاں بحق ہونے والا شخص مکان نمبر 9 بلاک 80 محلہ ایریا فورسی لانڈھی نمبر 6 کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا، جاں بحق شخص کی صدر موبائل مارکیٹ میں موبائل ایسرسیریز کی دکان تھی۔ پولیس کے مطابق آصف 29 جنوری سے لاپتہ تھا، جس کی گمشدگی کا مقدمہ بھائی طارق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقتول تاجر کے بھائی نے بتایا کہ ان کے بھائی 29 جنوری کی صبح 10 بجے اپنی موٹر سائیکل کے کے ایس 6278 پر دکان پر جانے کیلئے نکلے تھے، لیکن وہ دکان پر نہیں پہنچے، وہ رات 10 بجے جب کام پر سے گھر پہنچے تو بھائی آصف کمال کی اہلیہ نے بتایا کہ آصف کمال صبح دکان پر جانے کیلئے نکلے تھے لیکن وہ دکان نہیں پہنچے۔ 

لانڈھی تھانے کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات سب انسپکٹر محمد نفیس خان نے بتایا کہ آصف کمال کی لاش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے اور لاش سمندر کنارے پتھروں سے ملی ہے، لاش پر پتھروں کے رگڑ کے نشانات بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جاں بحق شخص کے موبائل فون کا سی ڈی آر نکلوانے کیلئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حتمی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا، تاہم پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ ا صف کمال

پڑھیں:

لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک:لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد  زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو  کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • ایمن اور منال خان کی اشتہارات سے ہوئی پہلی کمائی کتنی تھی؟
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • کراچی کے تاجروں کا 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد