سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کیلئے پارلیمانی لیڈر کیلئے افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے طحہ احمد خان اور چیف ویب کیلئے ارشاد احمد خان کو نامزد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ہوگیا، خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے لیٹر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے قیام کے ایک سال گزرنے کے باوجود پارلیمانی لیڈر، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور چیف ویپ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اس پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی کیلئے پارلیمانی لیڈر کیلئے افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے طحہ احمد خان اور چیف ویب کیلئے ارشاد احمد خان کو نامزد کر دیا۔ ایوان کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائیوں پر بھی گفتگو ہوئی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
سپیکر ملک احمد خان نے کاروبار میں آسانی کے لیے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر ان کی تعریف کی۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار بڑے پراجیکٹس چھوٹے شہروں سے شروع کیے جا رہے ہیں اور صوبے میں کاروباری مواقع بہترین ہیں، سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی اور صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتشار کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔
ملک احمد خان نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا مرکز صرف بڑے شہر نہیں بلکہ ہر پسماندہ علاقہ بھی ہے۔
ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟