9 مئی کیس: پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکےجج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمےکی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکلا اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے نو مئی کو شیئر پاؤ پل پر اشتعال انگیزتقریروں اور جلاو گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
ارکان قومی اسمبلی احمد چٹھہ اور رانا بلال سمیت دیگر ملزموں کو بھی 10،10سال کی سزا سنائی گئی.
عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نےبیانات رکارڈ کرائے۔
فیصلے کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا، عدالت نے احمد خان بچھر سمیت کیس کے 32ملزمان کوحاضری سے استثنا دے رکھا تھا۔
اسرائیل نے حضرت ابراہیم کے مقبرے اور مسجدِ ابراہیمی کا کنٹرول سنبھال لیا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر عدالت نے کی سزا
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :