چیئرمین گلبرک ٹاؤن کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ دارالعلوم نعیمہ کے اطراف کام کا جائزہ لے رہے ہیں دوسری جانب مفتی منیب الرحمن کو کام کی تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ، دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف پانی کی لائن کی لیکج اور درستگی اور ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک 15 سے دارالعلوم نعیمیہ تک کرب اسٹون کی تنصیب اور فٹ پاتھ کے لیول کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن کی آمد پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ہونے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ میں ٹاؤن انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ یہاں عرصہ دراز سے کوئی کام نہیں ہو رہا تھا اب نئی منتخب بلدیاتی قیادت کے آنے کے بعد کاموں کا سلسلہ شروع ہوا ہے برسوں کے انتظار کے بعد اور بار بار متوجہ کرنے کے بعد اب پہلی مرتبہ اس سڑک کو قائدے قانون اور ضابطے کے مطابق بننے کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔ چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف کافی عرصے سے واٹر اور سیوریج کے مسائل موجود تھے جو کہ ہمارے علم میں تھے محدود بلدیاتی وسائل میں گلبرگ ٹاؤن میں کاموں کا سلسلہ جاری ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے اور اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے۔ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اس پر عمل پیرا ہے ہم عوام کو بلدیاتی سہولت مہیا کرنا اپنی ذمہ داری کا حصہ سمجھتے ہیں اور عوام کو بلدیاتی سہولتیں میسر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ورک کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ، یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، ایکسئین بی اینڈ آر محمد سہیل خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دارالعلوم نعیمیہ ن نصرت اللہ کاموں کا
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، بالخصوص بیرونِ ملک پاکستان مشنز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی جب کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانے، مشنز کی کارکردگی کو قومی اسٹریٹجک اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور بیرونِ ملک ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر ہم آہنگی و تعاون کے ذریعے مزید موثر بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تجارت، داخلہ، انسانی وسائل و ترقی، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹریز سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔