سعدیہ خان

محترمہ سعدیہ خان کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کی 77سالہ سفارتی تاریخ میں پہلی خاتون کمرشل قونصلرپاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ میں تعنیات ہوئیں۔ سعدیہ خان کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختواہ (کے پی کے) شہرصوابی سے ہے۔ یہاں ان کی تعنیاتی مئی 2024 میں ہوئی۔ وہ پچلھے 15سال سے منسٹری آف کامرس میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ کمرشل سیکشن جدہ میں ٹریڈ اینڈ انوسمنٹ قونصلر کے طورپران کی یہ پہلی فارن پوسٹنگ ہے۔ گذشتہ ہفتہ جسارت کے بیوروچیف برائے سعودی عرب سید مسرت خلیل نے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کی۔ جس میں انھوں نے پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تجارت کے فروغ، پاکستانی مصنوعات کوسعودی صارفین سے متعارف کرانا اوراپنےآئندہ کےاحداف کے بارے میں گفتگوکی جوقارئین کی خدمت میں پیش ہے
محترمہ سعدیہ خان نے کہا پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں۔ میری یہ کوشش ہے کہ پاکستان کی جو مصنوعات سعودی مارکیٹ میں متعارف نہیں ہیں، ان کو لیکر آئیں۔ اس میں جو چیز سرفہرست ہے، اس میں اسپورٹس ویئرز اور دیگراشیاء شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان قونصلیٹ جدہ اور بزنس فورم کے زیراہتمام فروری کے پہلے ہفتہ میں جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹرمیں پہلی “میڈ ان پاکستان ایگزیبیشن” منعقد ہورہی ہے۔ جوایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہوگا- اس میں عوام کی بڑی تعداد اور پاکستانی مصنوعات کے مالکان شرکت کریں گے۔ ہمارے سعودی بھائیوں کے لئے بھی یہ بہت اچھا موقع ہے کہ ان کو معلوم ہوسکے گا کہ اس وقت پاکستان کیا کیا مصنوعات تیارکر رہا ہے۔ پاکستانی صنعتی اداروں کے مالکان و تاجرسستی ومعیاری طورپرتیار کردہ اپنی مصنوعات پیش کرتے ہوۓ ان کی بآسانی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔ ان کی مصنوعات کی پذیرائی سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور پاکستان بھی ترقی کرے گا۔ پاکستان بزنس فورم تمام اسٹیک ہولڈرزکو ایک چھت تلے لائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہماری برآمدی تجارت کا زیادہ ترحصہ دو جیزوں پرمشتمل ہے۔ ایک ٹیکسٹائل جس میں ہوم ٹیکسٹائل زیادہ ہیں اوردوسرے فوڈ آئٹم ہیں۔ اس محدود مارکیٹ میں میری بڑی خواہش کہ جب میں یہاں سے جاؤں تو زیادہ نہیں،کم ازکم ایک دو پروڈکٹس یا سیکٹرجس کی سعودی مارکیٹ میں اب تک اینٹری نہیں ہو سکی ہے اس کے لئے کچھ نہ کچھ کرکے جاؤں۔ اس کے لئے ہماری بھرپورکوششیں جاری ہیں۔ ایک چیزاورجس پر کام کرنا چاہیے وہ پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ ہے۔ جیسے کہ پاکستان کے تیارکردہ فٹبال دنیا بھرمیں مشہورہیں۔ اس کی یہاں بڑی مارکیٹ ہے۔ میری خواہش کہ ہم اسپورٹس کی اشیاء اوراسپورٹس ویئرز کی ایکسپورٹ بڑھا سکیں، اس کے خریدار تلاش کرسکیں تو یہ پاکستان کے لئے بڑا سود مند ہوگا۔ انھوں نے بتایا ہماری برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال اچھا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ انھوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیزپاکستانیزملک کے بہترین سفیرہیں۔ وہ برانڈ ایمبیسڈربن کرپاکستان کواچھی طرح روشناس کرائیں ۔ پاکستانی پروڈکٹس کی اچھی طرح سے مارکیٹنگ کریں۔ پاکستانی ڈاکٹرز،انجینئر، ہنرمند اورکاریگروں نے بہت اچھا نام بنایا ہے ملک کا اس کو مزید بہتر بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی قوانین، تہذیب، روایات اوررسم و رواج کا بھی خوب احترام کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سعدیہ خان انھوں نے کے لئے

پڑھیں:

خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ  18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ پاکستان جارح کے مقابل “ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک”‘ سعودی وزیر دفاع
  • اسرائیل: اینٹی میزائل ہائی پاور لیزر سسٹم “آئرن بیم” کامیابی سے آزما لیا گیا
  • فلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟
  • پاکستان کا سخت مؤقف، افغانستان میں ٹی ٹی پی اور “را” کی موجودگی ناقابل قبول
  • شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات
  • سی پیک کے تحت چلنے والے پراجیکٹ ایس ۔کے ۔ ہائیدروپاور اسٹیشن کے کمرشل آپریشن کا ایک سال
  • خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات 
  • کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟
  • کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے پاکستان کی پہلی پروفیشنل خاتون باکسر عالیہ سومرو ملاقات کررہی ہیں
  • “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” جمعرات کو….غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، منعم ظفر خان