ماہی واہ کینال سے غیرقانونی طورپر پانی چوری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو کے قریب ماھی واھ کینال سے بااثر شاھد بھٹو کی جانب سے غیر قانونی واٹر کورس کے زریعے پانی چوری کرنے کا انکشاف متاثر کسانوں کا احتجاج غیر قانونی واٹر کورس بند کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب ماھی واھ کینال سے نکلنے والے واٹر کورس 31/1 دیھ جونگ میں سے بااثر شاھد بھٹو کی جانب سے غیر قانونی طور پر واٹر کورس نکال کر پانی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں متاثر کسانوں نے نبی بخش بھٹو کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر شاھد بھٹو نے ہمارے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے ہمارے واٹر کورس سے غیر قانونی طور پر واٹر کورس نکال کر پانی چوری کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی چوری واٹر کورس
پڑھیں:
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں نے اے آئی کورس مکمل کرلیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں نے اے آئی کورس مکمل کرلیے ۔ سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی ( سدایا) کے مطابق لاکھوں افراد نے حکومت کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے جس کا مقصد شہریوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارتوں کا ہنر دے کر بااختیار بنانا ہے۔ یہ پروگرام وزارتِ تعلیم اور انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے اشتراک سے ستمبر 2024 ء میں شروع کیا گیا تھا۔سدایا نے حکومتی اداروں کے ساتھ جو شراکت قائم کی ہے اس سے مصنوعی ذہانت اور کمیونٹی میں آگاہی بڑھانے کے سلسلے میں عالمی سطح پر مملکت کا مقام دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔