قرآن کمپلیکس کو دینی علوم کی ترویج کا حقیقی مرکز بنائیں گے: شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور شافع حسین نے جامعہ اشرفیہ میں دینی سکالر واستاذ الحدیث جامعہ اشرفیہ مفتی احمد علی سے ملاقات کی جس میں قرآن کمپلیکس میں خاتم النبیین یونیورسٹی کو فعال بنانے، دینی علوم کی ترویج، دینی مدارس اور مساجد کے امور پر بات چیت ہوئی۔ مفتی احمد علی نے شافع حسین کو محکمہ اوقاف و مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی، شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ صوبائی وزیر اوقاف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے کے جذبات کے فروغ اور پرامن فضا برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کلیدی کردار ہے۔ مذہبی سکالرز اور علماء کرام کی تجاویز کی روشنی میں خاتم النبیین یونیورسٹی کو فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کمپلیکس کی عمارت کو دینی علوم کی ترویج کا حقیقی مرکز بنائیں گے۔ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مزارات اور مساجد میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قرآن بورڈ اور متحدہ علماء بورڈ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ، انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیااور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا.
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔