Nai Baat:
2025-09-18@12:07:00 GMT

اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ

بلاشبہ علم انسان کو دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے۔ علم عزت و شرافت اور دارین کی سعادت سے بہرہ مند ہونے کا بہترین ذریعہ ہے، یہی بنیادی وجہ ہے کہ اسلام نے اپنے ظہور کے اول روز سے ہی حضرت محمدﷺ پر ’اقرا‘ کا حکم دے کر جہالت کی تاریکیوں میں علم کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کیا۔ کسی بھی قوم کو مجموعی طور پر دین سے روشناس کرانے، تہذیب و ثقافت سے بہرہ ور کرنے اور خصائل فاضلہ و شمائلِ جمیلہ سے مزین کرنے میں اس قوم کی خواتین کا کردار مرکزی اور اساسی ہوتا ہے اور قوم کے نونہالوں کی صحیح نشوو نما میں ان کی مائوں کا اہم کردار ہوتا ہے اسی وجہ سے کہا گیا ہے کہ ماں کی گود بچے کا اولین مدرسہ ہے۔ بقول شاعر
اصلاح قوم آپ کو منظور ہو اگر
بچوں سے پہلے مائوں کو تعلیم دیجئے
اسی لیے دینِ اسلام نے شروع سے ہی جس طرح مردوں کے لیے تعلیم کی تمام تر راہیں وا رکھیں ہیں بالکل اسی طرح اسلام خواتین کے بھی تمدنی، معاشرتی اور ملکی حقوق کے ساتھ ساتھ تعلیمی حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے عملی سطح پر ادا کرنے کا بھی حد سے زیادہ اہتمام کرتا ہے اور مرد و زن کی تعلیم و تربیت کے حدود و قیود بھی مقرر کرتا ہے۔ چنانچہ ہر دور میں مردوں کے شانہ بشانہ دخترانِ اسلام میں ایسی باکمال خواتین بھی جنم لیتی رہیں جنہوں نے اطاعت گزار بیٹی، و فا شعار بیوی اور سراپا شفقت بہن کا کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ دنیا میں اپنے علم و فضل کا ڈنکا بجایا اور ان کے دم سے تحقیق و تدقیق کے لاتعداد خرمن آباد ہوئے۔ اسلام نے خواتین کو ہر قسم کے مفید علم کے حصول کی نا صرف آزادی دی بلکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔ لیکن دینِ اسلام بے پردگی کی اجازت کسی بھی صورت میں نہیں دیتا، فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ’اے نبی آپﷺ فرما دو، مومن مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور مومن عورتوں سے فرما دو نگاہیں نیچی رکھیں‘۔

علم حاصل کرنے کے بارے میں دینِ اسلام کی تعلیمات انتہائی واضح اور دو ٹوک ہیں۔ دورِ حاضر میں ہمارے معاشرے میں تعلیم سے متعلق کئی ایک مسائل پریشانی کا سبب ہیں۔ ان تمام مسائل میں ایک اہم مسئلہ مخلوط تعلیم کا ہے، یہ نظام ِ تعلیم گزشتہ کئی عشروں سے ہمارے ہاں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ مخلوط تعلیم کا نظام ہمارے ہاں مغرب سے آیا ہے اور ہم اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ مخلوط تعلیم مغربی تہذیب و ثقافت کا اہم جزو ہے۔ برصغیر میں انگریزوں نے اپنی حکومت کو مستحکم کرنے کے لیے جو نظام ِتعلیم نافذ کیا تھا وہ مکمل طور پر مغربی تہذیب کا آئینہ تھا اور اس کا مقصد مسلمانوں کی نئی نسل کو مغربی تہذیب و تمدن کا نمونہ بنانا تھا اور وہ بہت حد تک اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی رہے، آج ہماری اکثریت ان کی اندھی تقلید کرتی دکھائی دیتی ہے۔ مغربی معاشرے میں مرد و خواتین میں بہت زیادہ فرق نہیں سمجھا جاتا، مغرب کی عورت مرد کے شانہ بشانہ زندگی کے تمام امور سرانجام دیتے ہوئے ترقی کی دوڑ میں اس کے ساتھ برابر کی شریک ہے مگر ہمارے معاشرے میں بہت ساری مذہبی اور ثقافتی قدریں مخلوط تعلیم کی اجازت نہیں دیتیں۔ مغرب کی تہذیب نے جس طرح سے عورتوں کو اپنے گھر اور بچوں سے دور دفاتر میں لا بٹھایا۔ ایک مدت سے ہمارے ہاں مخلوط نظام ِ تعلیم رائج ہے اور ہماری اکثریت اس نظام ِ تعلیم کے مضر پہلو سے غافل ہے۔ مخلوط نظام ِ تعلیم تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے بجائے پستی کا سبب بن رہا ہے۔ اگر موجودہ معاشرے کا جائزہ لیا جائے تو مخلوط نظام ِ تعلیم کے تباہ کن اثرات کی ایک لمبی فہرست ملتی ہے مخلوط نظام ِ تعلیم کا سب سے بُرا اثر اخلاق پر پڑ رہا ہے، شرم و حیا جو انسانوں کا سب سے بہترین اور قیمتی گہنا ہے معاشرے سے رخصت ہوتا جا رہا ہے۔ ہمارے نوجوان مخلوط نظام ِ تعلیم کی وجہ سے ایسے معاملات اور الجھنوں کا شکار ہیں جو ان کے بہتر مستقبل کیلئے مسلسل خطرے کا باعث ہے۔ ہمارا موجودہ مخلوط تعلیمی نظام طالبات میں جس شخصیت، صلاحیت اور ذہنیت کی تشکیل کر رہا ہے وہ مخصوص فرائض ادا کرنے کی تربیت نہیں بلکہ ہر میدان میں مردوں سے مسابقت، برابری اور مردوں کے دائرہ کار میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے کی ذہنیت ہے اور اس تعلیم کے نتیجے میں مجموعی طور پر طالبات مرد بن کر کچھ کر دکھانے میں ناکام رہتی ہیں مگر وہ اپنے مدارِ حیات سے بھی ٹوٹ جاتی ہیں نتیجتاً خاندانی نظام کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔

اسلام صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ اس دنیا میں سکونت پذیر تمام لوگوں کے لیے بلا تفریق سرچشمہ ہدایت ہے۔ دینِ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس کی نظر میں مخلوط تعلیمی نظام جائز نہیں۔ حیا عورت کا زیور اور مرد کی غیرت ہے۔ شریعتِ مطہرہ ایک پاکیزہ معاشرے کی تکمیل کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو پابند کرتی ہے کہ وہ بد نگاہی اور بے حیائی سے دور رہیں۔ ہمارا سماجی نظام مخلوط تعلیم کے لیے راس نہیں۔ مخلوط تعلیمی نظام ایک عظیم فتنہ اور فکری و عملی برائیوں کو بڑھاوا دینے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ جیسے حضرت جنید بغدادی ؒ کا قول ہے، ایک دفعہ ان سے پوچھا گیا، کیا کوئی مرد کسی (غیر محرم) لڑکی کو پڑھا سکتا ہے؟ تو آپ نے فرمایا، اگر پڑھانے والا با یزید بسطامی ہو پڑھنے والی رابعہ بصری ہو جس جگہ پڑھایا جا رہا ہو وہ بیت اللہ ہو اور جو کچھ پڑھایا جا رہا ہو وہ کلام اللہ ہو پھر بھی جائز نہیں۔ مخلوط تعلیم نظام کے ساتھ دورِ حاضر کے والدین اپنی اولاد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں، ان کو ہر سہولت مہیا کرتے ہیں مگر اس سب میں وہ ذہنی اور جسمانی طور پر اتنے تھک جاتے ہیں کہ پھر اپنے بچوں کی اخلاقیات کی طرف توجہ نہیں دے پاتے۔ مخلوط نظام ِ تعلیم دورِ حاضر کا ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے جس پر حکومت اور والدین دونوں کو ہی غور و فکر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تعلیم خواتین کا حق ہے مگر ان کی تعلیم وہی ہو جو ان کی فطرت، ان کی لیاقت کے مناسب ہو اور ان کی عفت و عصمت کی حفاظت میں ممد و معاون ہو۔۔۔ ایک متوازن اور اسلامی اقدار پر مبنی تعلیمی نظام وقت کی ضرورت ہے، جو اسلامی اخلاقیات، حیا اور سماجی حدود کا خیال رکھتے علمی ترقی کی راہ کو ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط، با کردار اور با وقار معاشرے کی بنیاد بنے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: مخلوط تعلیم تعلیمی نظام مخلوط نظام تعلیم کے کے ساتھ کرنے کے ہے اور کے لیے اور اس رہا ہے

پڑھیں:

سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سعودی ائیر فورس کے جنگی طیاروں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں اپنی حفاظتی حصار میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے حفاظتی اسکواڈ کی تصاویر ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے ساتھ برادرانہ محبت اور احترام کا واضح مظہر ہے۔

سعودی ائر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائر سپیس میں داخل ھوتے ھی اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا۔ سعودی عرب حکومت کیطرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ۔ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ھماری افواج کی بے مثال… pic.twitter.com/mFyWzVhdJL

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 17, 2025

انہوں نے لکھا کہ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ہماری افواج کی بے مثال کامیابیوں کا ثمر ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوشی دیدنی
  •  آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول
  • بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
  • حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
  • وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کا شاندار استقبال کیا
  • ’’سائنس آن ویلز‘‘سیریز کا دوسرا پروگرام اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ، چینی صدر کے ’’ہم نصیب معاشرے‘‘کے وژن کا عملی عکس
  • سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ
  • انسانیت کو جنگ و جدل سے بچانے کیلئے اللہ کی مرضی کا نظام قائم کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن