سڈنی (نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اور خود کو کرکٹ کے لیجنڈز کی فہرست میں موجود عظیم کھلاڑیوں میں شامل کرلیا اور ان کی اہلیہ بھی میڈیا اور بزنس ڈیولپمنٹ منیجر کے طور پر پروفیشنل کیریئر بنا چکی ہیں۔عثمان خواجہ اور ریچل خواجہ کی کہانی تقریباً دہائی پرانی ہے اور ان کی پروفیشنل اور رومانی زندگی کے حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔عثمان خواجہ کی اہلیہ کا اصل نام ریچل مک لیلن تھا تاہم انہوں نے عثمان خواجہ سے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا اور اس کے بعد وہ ریچل خواجہ بن گئی ہیں جو خود ایک کامیاب پروفیشنل خاتون ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریچل خواجہ ایک 21 جنوری 1987 کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیدا ہوئیں اور خود ایک بزنس ڈیولپمنٹ منیجر کے طور پر منوایا اور سیون کرکٹ کے ساتھ بطور رپورٹر کام کیا۔
انہوں نے اپنی تعلیم نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی سے مکمل کی جہاں انہوں نے مارکیٹنگ میں ڈگری حاصل کی، جو ان کے پروفیشنل کیریئر کے حوالے سے سود مند ہے۔عثمان خواجہ اور ریچل کی رومانی کہانی کا آغاز 2015 میں یونیورسٹی کے دور میں ہوا جہاں دور طالب علمی میں دونوں کو مختلف نشیب و فراز کا سامنا رہا تاہم دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا گیا۔

دونوں نے تین سال تک دوستی میں رہنے کے بعد اپنے اس تعلق کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا تاہم دونوں کا مذہبی پس منظر اور پیش منظر بالکل مختلف تھا لیکن ریچل نے عثمان خواجہ کو زندگی کا ہم سفر چننے سے پہلے ایک اور بڑا فیصلہ کیا۔

ریچل نے عثمان سے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا، اپنے اس ذاتی فیصلے سے قبل وہ کیتھولک عیسائی تھیں اور انہوں نے واضح کیا تھا کہ یہ ان کا اپنا ذاتی اور آزادانہ فیصلہ ہے، اس کے لیے عثمان خواجہ یا ان کے خاندان کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں تھا۔

عثمان خواجہ اور ریچل ایک نجی تقریب میں 6 اپریل 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جہاں ان کے خاندانوں نے شرکت کی اور ثقافتی اور روایتی انداز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شادی کی تقریب سے قبل عثمان خواجہ اور ریچل نے اسلامی قواعد کے مطابق نکاح پڑھ لیا تھا اور نکاح کی تقریب 2017 میں ہوئی تھی، ریچل نکاح سے قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔

ریچل کے اس بڑے اقدام سے دونوں میاں بیوی کا رشتہ مزید گہرا ہوگیا اور دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے اقدار، ثقافت اور روایات کا دلی احترام کیا جاتا ہے۔

عثمان خواجہ اور ریچل کی دو پیاری سی ننھی پریاں ہیں، جن کے نام انہوں نے عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ رکھا ہے اور ریچل سوشل میڈیا پر اکثر اپنی بچیوں اور عثمان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور بعض اوقات اپنی ساس اور سسر کی تصاویر بھی مداحوں کو دکھاتی ہیں۔

ریچل نہ صرف اپنی بچیوں کی تربیت مکمل انداز سے کر رہی ہیں بلکہ وہ عثمان خواجہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی اہم مواقع پر موجود ہوتی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے حاضر ہوتی ہیں۔

وہ اپنے میاں کی کامیابیوں اور شان دار کارکردگی کا جشن بھی مناتی ہیں اور سوشل میڈیا پر دلوں کو چھونے والے پیغامات بھی ارسال کرتی ہیں، عثمان خواجہ کی ایشز میں انگلینڈ کے خلاف یادگار اننگز ہوں یا سری لنکا سمیت دیگر مضبوط ٹیموں کے خلاف تاریخی کارکردگی ہو ہر جگہ وہ اپنے میاں کے ساتھ خوشیاں منانے اور مداحوں کو اس میں شامل رکھنے میں پیش پیش ہوتی ہیں۔

ریچل خواجہ اپنی دو بیٹیوں کے ہمراہ بیک وقت ایک ماں اور پروفیشنل کرکٹر کی بیوی کی حیثیت سے دونوں کرداروں میں بخوبی اپنے فرائض نبھا رہی ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اپنا پروفیشل کیریئر بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اور ان کی انہوں نے کے ساتھ ہیں اور

پڑھیں:

ٹرمپ کے دوست چارلی کرک کے قاتل کے ٹرانسجنڈر کیساتھ رومانوی تعلقات تھے؛ انکشاف

امریکا میں قدامت پسند تجزیہ کار اور صدر ٹرمپ کے نہایت قریبی دوست چارلی کرک کو قتل کرنے والے نوجوان سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف ریاست یوٹا کے گورنر اسپینسر نے سی این این سے گفتگو میں کیا کہ ملزم کے ایک ٹرانس جینڈر کے ساتھ رومانوی تعلقات تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم ٹائلر رابنسن اپنے ٹرانس جینڈر کا ہم کمرہ بھی تھا۔ جو اب پولیس کی تحویل میں ہے اور غیر معمولی حد تک تفتیش میں تعاون کر رہی ہے۔

امریکی ریاست یوٹا کے گورنر نے اتوار کو بتایا کہ قدامت پسند انفلوئنسر چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کے اپنے ٹرانسجنڈر روم میٹ کے ساتھ رومانی تعلقات تھے۔

گورنر کے بقول ٹرانس جینڈر نے تفتیش میں بتایا کہ اس نے تبدیلی جنس کا آپریشن کروا رکھا ہے اور وہ بائیں بازو کے خیالات رکھتی ہے اور اس کا فروغ چاہتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر اسپینسر نے بتایا کہ ملزم کی ٹرانس جینڈر دوست کو چارلی کرک پر حملے کا پیشگی علم نہیں تھا۔

گورنر اسپینسر کوکس نے توقع ظاہر کی کہ 22 سالہ رابنسن کے خلاف فرد جرم منگل کو عائد کی جائے گی۔

چارلی کرک کے ملزم کے بائیں بازو کی متحرک ٹرانس جینڈر کارکن کے ساتھ تعلقات سامنے آنے کے بعد قتل کے محرکات کو اس سے جوڑا جا رہا ہے۔

جس پر ٹرمپ کی ایک اور قریبی قدامت پسند انفلوئنسر لاورا لومر نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسجنیڈر تحریک کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔

اسی طرح ایلون مسک نے بھی لندن میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ "بائیں بازو کی یہ جماعتیں قاتل جماعت ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر انھوں نے جنس کی تبدیلی کے علاج پر پابندی اور بائیں بازو کے نظریات کی مخالفت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل قدامت پسند سیاسی تنظیم ’یو ایس ٹرننگ پوائنٹ‘ کے بانی چارلی کرک کو یونیورسٹی میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ تاریخی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، شاہانہ استقبال، احتجاجی مظاہرے
  • لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
  • امریکی صدر ٹرمپ کا آسٹریلوی صحافی سے جھگڑا کس سوال پر ہوا؟
  • جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے رومانوی تعلقات کو خفیہ رکھا ہے؟
  • وزیر دفاع خواجہ آصف کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے دوست چارلی کرک کے قاتل کے ٹرانسجنڈر کیساتھ رومانوی تعلقات تھے؛ انکشاف
  • پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا
  • صاحبزادہ فرحان کا اعزاز، بمرا کو چھکا جڑنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ‘دھو بی گھاٹ’ کے بعد طویل تاخیر کیوں ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا