وارنر کی جاندار اننگز نے دبئی کیپیٹلز کو آئی ایل ٹی کے پلے آف میں پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

دبئی : ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دبئی کیپٹلز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 26 رنز سے شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پلے آف میں جگہ بنالی۔ اس فتح کے ساتھ ہی دبئی کیپٹلز پلے آف میں جگہ بنانے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن گئی ہے۔سیزن کا پہلا میچ کھیلنے والے وارنر نے شاندار ناقابل شکست 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی کیپیٹلز کو ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 7 میچز میں چھٹی فتح دلائی۔نائٹ رائیڈز کو 218 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقابلے میں رہنے کے لئے ایک بھرپور فتح درکار تھی ۔

اینڈریز گوس نے 11 گیندوں میں 6چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو پاور پلے کے اختتام پر بغیر کسی نقصان 50 رنز پر پہنچایا ۔ ہدف کا تعاقب میں کائل میئرز نے بھی کچھ اچھے شاٹ کھیلے۔ گوس اور میئرز نے نائٹ رائیڈرز کے لئے ہدف کا تعاقب کرنے کی بنیاد رکھی کیونکہ وہ بغیر کسی نقصان 89 رنز بناچکے تھے تاہم باؤلنگ میں متاثر کن تبدیلی نے کیپیٹلز کو مقابلے میں واپسی کا موقع دیا ۔ جس کی وجہ سے میئرز 29 گیندوں پر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور نصف سینچری بنانے سے رہ گئے۔ جو کلارک نے گوس کا ساتھ دیا وہ 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انہوں نے احمد کی گیند پر لگاتار چھکے لگائے جس کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنائے اور اسے آخری 42 گیندوں پر 96 رنز درکار تھے۔ڈیوڈ ولی صرف ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے اور نائٹ رائیڈرز 18 گیندوں پر 65 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے 5 وکٹیں باقی تھی تاہم ہدف کا تعاقب مشکل رہا اور دبئی کیپیٹلز نے 26 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ اس سے قبل دبئی کیپیٹلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مضبوط آغاز کیا اور اس کے دونوں اوپنرز شائی ہوپ اور وارنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔

ان دونوں کھلاڑیوں نے باری باری چوکے لگائے اور کیپٹلز نے پاور پلے کے اختتام پر بغیر کسی نقصان 43 رنز بنائے۔ ہوپ نے اس کے بعد 2 چھکے لگائے جس کے بعد روسٹن چیس نے انہیں آؤٹ کرکے 82 رنز کی شراکت داری کا خاتمہ کردیا۔ وارنر نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی یہ ان کی ٹی 20 میں 116 ویں نصف سینچری تھی۔ اس کے بعد افغان اسٹار نے جیسن ہولڈر کی گیند پر 2 بڑے چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو بڑے اسکور کے قریب پہنچا دیا۔نائب 25 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ روومین پاول صرف 2 گیندوں ہی کھیل سکے سے بچ سکے ۔ داسن شناکا نے کیپیٹلز کے اسکور کو مزید تیز کیا۔ سری لنکن بلے باز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 7 گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ وارنر 93 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس کی بدولت کیپیٹلز نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دبئی میں سب سے بڑا اسکور 217 رنز بنایا۔ ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دبئی کیپیٹلز پلے ا ف میں کیپیٹلز کو

پڑھیں:

ٹی 20 ایشیاکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دیدیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، تنزید حسین نے شاندار 31 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

سیف حسن 30 اور توحید ہردوئے 26 بنا کر نمایاں رہے جب کہ افغانستان کے کپتان راشد خان اور نور احمد 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ افغان ٹیم جیت کی صورت میں سپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ بنگلہ دیش کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا ء کپ: سپر فور مرحلے میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ کب اور کہاں ہوگا؟
  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
  • ایشیا کپ، سپر فور مییں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟
  • سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • ٹی 20 ایشیاکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دیدیا
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا