ڈی جی خان: ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان میں گدائی چونگی میں ڈکیتی میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق 2 روزقبل شہری نے 2 افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی، اس نے 3 ساتھیوں سے مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔
مقدمے کے متن کے مطابق پولیس وردی میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے 20 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔
پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ڈکیتی میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ملوث ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک کالونی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔(جاری ہے)
ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید عادل ولد عبدالکلیم اور ارسلان حسین ولد اسرار حسین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔