کنسرٹ میں خاتون کو بوسہ کیوں دیا؟ گلوکار ادت نارائن کا موقف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، اب اس پر گلوکار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مداح دیوانے ہوتے ہیں۔ ہم ایسے لوگ نہیں ہیں، ہم مہذب لوگ ہیں۔
ادت نارائن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ محبت کو اس طرح ظاہر کرتے ہیں۔ مداح یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ملاقات کا موقع ملا ہے اس لیے کوئی ہاتھ ملاتا ہے تو کوئی ہاتھ چوم لیتا ہے ، یہ سب دیوانگی ہوتی ہے اس پر زیادہ دھیان نہیں دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ادت نارائن کا لائیو کنسرٹ کے دوران نوجوان خاتون مداح کو بوسہ، صارفین کی تنقید
بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 69 سالہ گلوکار ادت نارائن کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’ٹِپ ٹِپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں۔
اس دوران ایک نوجوان خاتون مداح گلوکار کے پاس سیلفی لینے آتی ہیں اور سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ بھی کرلیتی ہیں، جس پر ادت نارائن بھی خاتون کے گال پر بوسہ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر حجاب ورچوئل کانسرٹ کرنے پر ایرانی گلوکارہ گرفتار
اس کے بعد مزید خواتین ادت نارائن کے پاس تصویر بنوانے کے لیے آتی ہیں اور ادت نارائن سب کو اسی طرح بوسہ دیتے ہیں، تاہم ایک نوجوان خاتون کو وہ لبوں پر بوسہ دیتے ہیں جس پر کنسرٹ ہال میں موجود حاضرین شور کرنے لگتے ہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ادت نارائن کے اس عمل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بعض صارفین نے کہا ہے کہ وہ ادت نارائن سے اس عمل کی توقع نہیں کررہے تھے، کچھ صارفین نے تو خیال ظاہر کیا کہ شاید یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ادت نارائن اتنے سینیئر ہیں، انہیں خیال کرنا چاہیے تھا، یہ بے ہودگی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا، ’بڑھاپے میں انکل کو جوانی کا جنون چڑھا ہے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ادت نارائن لائیو کنسرٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لائیو کنسرٹ نوجوان خاتون
پڑھیں:
بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
ڈی سینٹرلائزڈ سوشل نیٹ ورک بلو اسکائی نے صارفین کی تعداد 40 ملین سے تجاوز کرنے کے بعد نیا ’ڈس لائک‘فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے فیڈ اور مواد کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اُن پوسٹس کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جنہیں وہ اپنی فیڈ میں دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے۔ اس سے پلیٹ فارم کا الگورتھم صارفین کی ترجیحات کو سمجھنے اور متعلقہ مواد کو سامنے لانے میں مدد حاصل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس کے مقابلے میں بلیواسکائی پاکستان میں کیوں مقبول ہورہا ہے؟
بلو اسکائی نے واضح کیا کہ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور بااحترام ماحول میں ہو۔
’ڈس لائک‘ کے ساتھ ساتھ بلو اسکائی نئے فیچرز جیسے ’سوشل نیبرہڈز‘، ڈیزائن اپ ڈیٹس اور ریپلائی سسٹم میں بہتری پر بھی کام کررہا ہے۔ ’سوشل نیبرہڈز‘ کے تحت اُن صارفین کی پوسٹس کو ترجیح دی جائے گی جو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ تعامل رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ میں خاص چیز کیا ہے؟
مزید برآں پلیٹ فارم اسپیم، منفی یا غیر متعلقہ تبصروں کی نشاندہی اور اُنہیں نیچے دکھانے کے لیے اپنے ماڈل میں بھی بہتری لا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کو زیادہ محفوظ اور متوازن سوشل نیٹ ورک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلیو اسکائی ڈس لائیک فیچر سوشل میڈیا