صائم رضا نیٹ ورک کی 39 ویب سائٹس کی بلاکنگ میں معاونت نہ کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ایف بی آئی اور نیدرلینڈز پولیس کی جانب سے صائم رضا نیٹ ورک کی انتالیس ویب سائٹس کی بندش کے معاملے پر پی ٹی اے کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان ویب سائٹس کی بلاکنگ میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی رسمی درخواست موصول ہوئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نہ تو کسی داخلی اور نہ ہی کسی غیر ملکی ادارے نے پاکستان سے اس معاملے میں رابطہ کیا۔
پی ٹی اے کے مطابق ان ویب سائٹس کی ہوسٹنگ پاکستانی سرورز پر نہیں کی گئی تھی اور امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ نیٹ ورک دراصل نیدرلینڈز سے آپریٹ کر رہا تھا۔
محکمہ انصاف نے بتایا کہ ڈچ حکام کی معاونت سے ان ویب سائٹس کو ضبط کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ سائٹس عالمی سطح پر آف لائن ہو جائیں گی۔
پی ٹی اے نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ملک میں سائبر سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں نیشنل ٹیلی کام کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم کی گئی ہے جو سائبر خطرات، فشنگ ای میلز اور آن لائن دھوکہ دہی کی نگرانی کرتی ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی اے عالمی پلیٹ فارمز جیسے گوگل اور فیس بک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ فشنگ ویب سائٹس اور جعلی لنکس کی رپورٹنگ کے ذریعے ان کی بلاکنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویب سائٹس کی پی ٹی اے
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔
اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔
ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔
یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔