عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو کھلا خط لکھ کر پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے.
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آرمی چیف کو خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم کھلا خط لکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی نے کہا ہے ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
190 ملین پاونڈ کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے مگر درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پس پشت ڈالا جا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کا کیس مقرر نہ کرنا ویمن پروٹیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے۔
درخواست میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی، درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔