چیمپیئنز ٹرافی،پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کب؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کی جائے گی، نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران متوقع ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور نئے قذافی اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اس افتتاحی تقریب کے دوران نئی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی جبکہ قومی اسکواڈ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے سہ ملکی سیریز میں نئی کٹ میں میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو کر 9 مارچ تک جاری رہے گی، میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری سے سہ ملکی کرکٹ سیریز شروع ہوگی جس میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ایونٹ میں 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ سیریز کا آخری لیگ میچ 12 فروری اور فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نئی کٹ کی رونمائی افتتاحی تقریب کے چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم فروری کو
پڑھیں:
نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع
لندن میں ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد سابق وزیراعظم کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ میاں محمد نواز شریف ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگلے ایک سے 2 دنوں میں رپورٹس متوقع ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ آمد پر حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔