آپ میری طاقت اور عزت ہیں، نواز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام ملاقات میں زیر ، غور آئے، ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین کیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے، سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئیند اور مثبت سیاسی روایت ہے، سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلی مریم نواز شریف مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں،
ارکان اسمبلی نے کہا کہ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا، صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات اور گھر کی دہلیز پرعلاج، ہونہار سکالر شپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی سکیمیں قابل تحسین ہیں، اجتماعی شادیوں کے "دھی رانی پروگرام" کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے۔
اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں، الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے، مریم نواز شریف کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔
قائد (ن) لیگ نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔
ملاقات کے دوارن مریم نواز نے کہا کہ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں، وزیراعلی مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کے مطالبات سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالث ممالک کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور وفاقی و صوبائی سطح پر ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔