اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے تین ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں،تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے تین ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے تین ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی ،چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین مقرر،سینئیر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے ممبران مقرر ،چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کرر دیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
اسلام آباد:جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے حکم میں نیا موڑ، چیف جسٹس کورٹ کی کل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کر دی گئی۔
بیرسٹر جہانگیر جدون نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میڈیا پر بڑے پیمانے پر جسٹس جہانگیری کیس رپورٹ ہوا، میڈیا پر رپورٹ ہوا چیف جسٹس نے وکلا کو کہا ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے لیکن سماعت ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ جسٹس جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 16 ستمبر دن ایک بجے کورٹ نمبر 1 کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ دی جائے۔
بیرسٹر جہانگیر جدون کی جانب سے درخواست کے ساتھ یو ایس بھی جمع کروائی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا۔