ملاقات میں پاکستان فلسطین دوطرفہ تعلقات و تعاون اور موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر خالد القدومی نے ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے غزہ میں بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

حماس ترجمان خالد القدومی کی علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی سے حماس کے ترجمان برائے وسطی ایشیا ڈاکٹر خالد القدومی نے ملاقات کی۔ علی خورشیدی اور دیگر ایم کیو ایم اراکینِ سندھ اسمبلی عبدالوسیم، راشد خان، شارق جمال، نصیر احمد، نجم مرزا، مہیش ہسیجا، ڈاکٹر فوزیہ حمید، کرن مسعود، سکندر خاتون، فہیم احمد پٹنی اور انجینئر صابر حسین قائم خانی نے ایوان آمد پر ڈاکٹر خالد القدومی کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان فلسطین دوطرفہ تعلقات و تعاون اور موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر خالد القدومی نے ایم کیو ایم اراکینِ اسمبلی کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے غزہ میں بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس موقع پر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیلی بربریت اور ظلم کے خلاف فلسطینیوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا، اہل فلسطین کے حق میں پاکستانی عوام بلا تفریق ہم آواز ہیں، فلسطین کی عوام نے اپنی استقامت اور بے مثال قربانیوں سے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر خالد القدومی

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان

—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران ہوئی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا اور ثقافتی و پارلیمانی روابط، عوامی سطح کے روابط، تجارت اور سیاحت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں خوراک، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  تھائی وزیر خارجہ نے پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت پر مبارک باد پیش کی جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں خدمات پر تھائی وزیر خارجہ سے اظہار تحسین کیا۔  

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم سے ملاقات، قید پاکستانی سرجن کی سفارتی مدد کے لیے اہم کمیٹی کی تشکیل
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین اشتراک پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
  • پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار واشنگٹن میں امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان
  • کشمیر پر ثالثی سے متعلق پاکستانی رہنما سے جمعہ کو ملاقات ہوگی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ