بانی پی ٹی آئی عوام اور فوج کے دمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مہم پر ہیں، رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
رانا ثناء اللّٰہ : فوٹو فائل
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط پر ردعمل دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزاداہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ یہ عوام اور فوج کےدرمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مہم جوئی میں لگے ہوئے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خط لکھ کر دہشت گردوں کی سپورٹ کر رہے ہیں، ان خطوط کے پیچھے کون سی لابیز کام کر رہی ہیں؟ کیا یہ خط جیل سے لکھا جارہا ہے؟
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج سے اظہار یکجہتی کیا،
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ججز کو لانا کیا آئین سے ماورا اقدام ہے؟ ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا کیا سیاسی جدوجہد ہے؟، یہ پارلیمنٹ میں بیٹھیں اور بات کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال یا تو بانی پی ٹی ائی کی سمجھ نہیں آرہی یا وہ دانستہ طور پر پاکستان کو سانحے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی رانا ثناء نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔