اسلام آباد(آن لائن )سینیٹ اقتصادی امور کمیٹی نے عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بروقت مکمل کرنے
کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے سندھ میں عالمی اداروں کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سوموار کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ اسپیشل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن حمیر کریم سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے فنڈز سے چلنے والے مواصلات کے منصوبوں پر بحث کی گئی اس موقع پر این ایچ اے حکام نے بتایا کہ جولائی 2024 تک مجموعی طور پر 33 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن میں سے 15 منصوبے ایشیائی ترقیاتی بینک 05 منصوبے عالمی بینک، 07 منصوبے چین ایک منصوبہ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ سے فنڈز سے مکمل کئے جارہے ہیں حکام نے بتایا کہ ایک منصوبہ USAID جاپان کی طرف سے 03 منصوبے جبکہ ایک منصوبہ کویت کے فنڈ سے مکمل کیا جارہا ہے حکام نے بتایا کہ ان منصوبوں کے لیے کل9ارب 99کروڑ ڈالر سے زائد کی فنڈنگ ہوگی حکام نے بتایا کہ1ارب 54کروڑ 70لاکھ ڈالر سے زائد 10 منصوبے امریکی حکومت کی امداد سے جاری ہیں حکام ن بتایا کہ ان منصوبوں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے4 کوریا کی حکومت کی جانب سے 4 جبکہ ایک منصوبے سعودی فنڈ برائے ترقی اور ایک منصوبہ عالمی بینک کے تعاون سے ہے ۔کمیٹی نے کوریڈور ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام(کریک) کے منصوبوں کے بارے میں مطلوبہ تفصیلات فراہم نہ کرنے پر این ایچ اے حکام پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ متعدد بار طلب کرنے کے باوجود حکام جاری منصوبوں کی ضروری تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قرض کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے تین سال تک کئی منصوبوں کے ٹھیکے نہیں دیے جا سکے اور اس تاخیر سے قوم کو نقصان ہوتا ہے انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ اقتصادی امور ڈویڑن کو ان منصوبوں میں شفافیت لانے کے لیے عمل درآمد کا طریقہ کار وضع کرنا چاہیے۔ اس موقع پرکمیٹی نے کریک پروگرام کے تحٹ چلنے والے منصوبوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی سفارش کی کمیٹی نے چکدرہ تیمر گرہ سیکشن این اے 45پر جاری ترقیاتی کام کی تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور لائیو سٹاک اور فشریز کے جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں جاری منصوبوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی سفارش کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تفصیلات فراہم والے منصوبوں کے تعاون سے منصوبوں کی فراہم کرنے ایک منصوبہ منصوبوں کے کرتے ہوئے چلنے والے اجلاس میں کمیٹی نے کی سفارش کا اظہار کرنے کی

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش