9 مئی کے 2 مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق کردی۔
سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، خرم شیر زمان، عالمگیر خان اور فہیم خان پیش ہوئے۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں شاہنواز جدون کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 19 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔ عدالت سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اور ٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس؛ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
ملزمان کے وکیل نعیم قریشی نے موقف دیا کہ واقعے کی ایف آئی آر بھی تین دن بعد درج ہوئی ہے اور متاثرہ شخص نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔
عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوہے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق ماتحت عدالت نے 5 جون کو ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ ملزمان کے خلاف عینی شاہد کی مدعیت میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کے الزامات تھے۔