علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 3 جولائی تک علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، استدعا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے عدالت پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ 342 کے سوال نامہ کے جواب جمع کرا دیں، کب تک جواب جمع کرائیں گے؟ جس پر علی امین گنڈاپور کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ کے بعد جواب عدالت میں جمع کرا دیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
میں بذات خود فیٹف جا کر بھارت کو بے نقاب کروں گا:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیٹف کو خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بذات خود فیٹف جا کر بھارت کو بے نقاب کروں گا۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا.بھارت ہمیشہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کو بتاؤں گا کہ بھارت افغانستان میں اپنے قونصل خانوں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کر رہا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، قوم نے اسے شکست دی، پاکستان میں ہر طرح کی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کی طرح بزدل نہیں ہیں. دہشتگردی کے خلاف عوام اور فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مودی سن لو، بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے. پاکستان میں حکومت، فورسز، ادارے اور عوام دہشتگردی کے خلاف ایک ہیں۔