ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثہ کا ملزم ضمانت منسوخی پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
فائل فوٹو۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کرکے 2025 میں لیبیا کشتی حادثہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو اسپشل کورٹ برائے امیگریشن سینٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کراچی: ایف آئی اے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، غیر قانونی انجیکشن برآمدترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو یورپ بھجوانے کیلئے 36 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ ملزم نے شہری کو یورپ کے بجائے لیبیا بھجوایا، لیبیا سے شہری کو کشتی کے ذریعے یورپ میں داخل کرانے کی کوشش کی گئی۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور شہری کی موت واقع ہوئی، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے ملزم کے 5 بینک اکاؤنٹ منجمد کروائے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے زیر استعمال اکاؤنٹس میں 60 لاکھ روپے کی رقم منجمد کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان کے مطابق ایف آئی اے
پڑھیں:
لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔