’کیا آپ دونوں جڑواں ہیں‘، حدیقہ کیانی کی بہن کے ساتھ تصویر پر صارفین کے تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی بہن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر کی گئی تصویر میں حدیقہ کیانی اور ان کی بہن کی شکل ہو بہو ایک جیسی لگ رہی ہے جیسے وہ دونوں جڑواں ہوں۔ پوسٹ میں گلوکارہ نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)
صارفین نے تصویر دیکھ کر تبصرہ کیا کہ کیا آپ دونوں جڑواں ہیں تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ حدیقہ کیانی خود کو ہی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایک لمحے کے لیے انہیں لگا کہ یہ اے آئی سے تخلیق کردہ تصویر ہے۔
حدیقہ کیانی پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں، ان کا شمار کامیاب گلوکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے کئی قسم کے گانے گائے ہیں جو سپر ہٹ ہوئے ہیں خوبصورت انداز اور من کو چھونے والی آواز کی بدولت حدیقہ کیانی کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں ان کے مشہور گانوں میں ’بوہے باریاں‘، ’باری تھانی‘، ’ہونا تھا پیار‘، ’جاناں‘ اور ’دل جانیاں‘ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی پہلی شادی 1997 میں ہوئی جس کے ناکام ہونے کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی لیکن وہ بھی ختم ہوگئی، گلوکارہ کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جسے انہوں نے 2005 میں پاکستان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے متاثرین سے ایڈاپٹ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حدیقہ کیانی گلوکارہ حدیقہ کیانی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حدیقہ کیانی گلوکارہ حدیقہ کیانی حدیقہ کیانی
پڑھیں:
معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔
بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم
کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔