2025-09-17@23:59:00 GMT
تلاش کی گنتی: 91
«گلوکارہ حدیقہ کیانی»:
معروف گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر گلگت بلتستان کے علاقے دیوسائی میں بھورے ریچھ کے حملے کے بعد واقعے کے ذمہ داروں کے حوالے سے تنازع کھڑا ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی، اسپتال منتقل انگریزی روزنامے ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایک جانب قرۃالعین بلوچ کی میزبان تنظیم...
ایران کے مشہور گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امید جہاں جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ دینے کے منفرد انداز کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ وہ ایران کے شہر بم میں ایک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کر...
ایران کے معروف گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ میں ڈھالنے کے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے، وہ ایران کے شہر بم میں منعقدہ فیسٹیول میں...
ملیالم ریپر ہیرن داس مرلی عرف ویدن کو خاتون ڈاکٹر سے ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ملیالم ریپر ویدن کو عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 27 اگست کو کیرالہ ہائی کورٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے اور ریپ کے الزام کے کیس میں ویدان کو مشروط...
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ کرینہ کپور حال ہی میں برمنگھم میں ایک جیولری اسٹور کے افتتاح کے لیے شریک ہوئیں جہاں پر بڑی تعداد میں بھارتی اور پاکستانی مداحوں ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بےقرار تھے۔ کرینہ کپور سے...
جنگلی جانور عموماً انسانوں کو دانستہ نقصان نہیں پہنچاتے لیکن ایک بھورے ریچھ کا محض ایک پنجہ بھی گہری چوٹ دے سکتا ہے خواہ اس کا ارادہ نقصان پہنچانا نہ بھی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی، اسپتال منتقل روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف وائلڈ لائف...
معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز کی شادی تاریخ منظرِعام پر آگئی ہے۔ سلینا کی شادی میں شوبز سے جڑے کئی بڑے ناموں کی شرکت متوقع ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ سلینا گومز رواں ماہ کے آخر میں اپنے 37 سالہ منگیتر بینی بلانکو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ سلینا...
امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ کارڈی بی کو گارڈ حملہ کیس سے با عزت بری کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک عدالت نے امریکی گلوکارہ و ریپر کارڈی بی کوخاتون گارڈ کیساتھ بدسلوکی کے کیس سے بری کردیا ہے۔ کارڈی بی پرالزام تھا کہ انہوں نے خاتون گارڈ پر...
پاپ میوزک کی ملکہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار پلیئر ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا گیا:’آپ کی انگلش ٹیچر اور...
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ حسن رحیم کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی مبارکباد دی جارہی ہے۔ مداحوں میں یہ تجسس پایا جارہا...
معروف لوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ عمرے کی ادائیگی یا کربلا معلیٰ کی زیارت کے لیے جاتی ہیں تو انہیں گلوکاری کے پیشے کی بنیاد پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صنم ماروی حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو صبح کا سما میں...
پاکستان کا قومی ترانہ قیامِ پاکستان کے وقت فوری طور پر دستیاب نہیں تھا۔ ابتدا میں صرف ایک حب الوطنی نظم استعمال کی جاتی تھی۔ 1949 میں حکومتِ پاکستان نے قومی ترانے کے لیے موسیقی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا اور احمد غلام علی چغتائی کی تیار کردہ دُھن کو منتخب کیا گیا، جسے 1950...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی کی مقبول پلے بیک سنگر حمیرا ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی غلط کام نہ کرنے کی یقین دہانی پر والدین نے انہیں گلوکاری کی اجازت دی، والد ان کی گلوکاری کی وجہ سے ناراض ہوکر گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئےگلوکارہ نے...
پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے شادی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں آئمہ بیگ دلہن کے لباس میں زین احمد کے ساتھ بیٹھی...
پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان نے ایک طویل وقفے کے بعد گلوکاری کی دنیا میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے، اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ فواد خان، جنہوں نے راک بینڈ ای پی (Entity Paradigm) کے ساتھ اپنی گلوکاری کا آغاز کیا تھا، اب ویلو ساؤنڈ...
کراچی(شوبز ڈیسک) چینی گلوکارہ وکی کی جانب سے پاکستانی گانے ’بوہے باریاں‘ کی خوبصورت پرفارمنس پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی تعریف کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جو پاکستان اور چین کی دوستی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔...
کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ سنگر کیٹی پیری کی ڈنر پر ایک خاص ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہلچ مچادی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں...
نجی محفلوں، قہوہ خانوں، اور بیٹھکوں میں تختہ بجا کر گانے والے شرمیلے انسان کیسے فلمی سنگیت کے بےتاج بادشاہ بنے۔ استاد وحید خان اور بڑے غلام علی خان سے موسیقی کی تعلیم لے کر سنگیت پر راج کرنے والے رفیع کے گائے ہوئےگیت دلیپ کمار سے لے کر گوندا پر فلمائے گئے۔ اس کے...
ایک ایسی دنیا میں جہاں سرحدیں اور سیاست اکثر انسانوں کو تقسیم کرتی ہیں، وہ لمحات خوش آئند ہوتے ہیں جب فن ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے. بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں، معروف پنجابی گلوکار اور ریپر کرن اوجلا نے سرحد پار اپنے مداحوں کو تسلیم کرتے...
لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا بیان سامنے آگیا۔ گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال سے متعلق افواہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، تاہم ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے اس خبر...
تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے معروف گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 16ویں سیزن میں شرکت کرنے والے مشہور تاجک اسٹار کی پبلک ریلیشنز کمپنی نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی کے...
لندن: برطانیہ میں سالانہ گلیمسٹونبری میں پرفارمنس کے دوران مشہور بینڈ بوب وائلین کے گلوکاروں نے مردہ باد اسرائیلی فوج کے نعرے لگائے جس کے نتیجے میں میلے کی انتظامیہ اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پریشانی کا اظہار کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور گلیسٹونبری...
پاکستانی گلوکار نے پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا گانا “مل بیٹھے” نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا...
گلوکارعاصم اظہر سے منگنی ختم ہونے کے بعد اداکارہ میرب علی کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ سامنے آ گئی ہے۔گلوکارعاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے میرب سے رشتے کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔اب میرب نے اپنی والدہ اور مرحومہ نانی کے ساتھ...
معروف گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔ عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ گلوکار نے لکھا کہ وہ ایک ذاتی بات شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول گلوکارہ شبنم مجید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں متعدد بار فلموں سمیت ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی جب کہ ایک بار وہ ٹیلی فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر واپس آگئیں۔ شبنم مجید نے 1990 کے بعد گلوکاری کا آغاز کیا، ان کی آواز میں لولی وڈ کی متعدد...
معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کی وائرل شادی کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔ حسن رحیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی شادی سے متعلق تصویر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ اس تصویر میں انہیں دولہے کے لباس میں ایک دلہن کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس سے...
معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کا شکار ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی بیک گرڈ نے جینیفر لوپیز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان پر بغیر اجازت لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے...
معروف ہالی وڈ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اور اس بار وجہ بنی ہے سوشل میڈیا پر بغیر اجازت تصاویر کا شیئر کیا جانا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی ’بیک گرڈ‘ نے جینیفر لوپیز کے خلاف قانونی کارروائی کا...
بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کردیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ...
سیئول(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے معروف گلوکار، یوٹیوبر اور سیاح داؤد کم نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔ اس ویڈیو میں جنوبی...
بھارتی گلوکار پون دیپ راجن کی صحت سے متعلق تازہ ترین اطلاعات سامنے آگئیں۔ انڈین آئیڈل 12 کا ٹائٹل اپنے نام کر کے مشہور ہونے والے بھارتی گلوکار پون دیپ راجن ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ 5 مئی کی صبح مرادآباد (یوپی)...
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کو ایک کنسرٹ کے دوران پہلگام حملے سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا، اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 اپریل کو بنگلورو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کالج میں موسیقی پروگرام ہورہا تھا، اور ایک...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کو بھارتی حکومت کی "چال" قرار دینے والی معروف بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف بھارت میں غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق لکھنؤ میں ایک شہری کی شکایت...
ممبئی(شوبز ڈیسک)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مذکورہ ہدایت پر سوال اٹھایا اور طنزیہ طور پر ”سابق پاکستانی“ گلوکار عدنان سمیع...
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر ان کے گانے پر ذاتی کلپ استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔ ٹک ٹاکر مناہل ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے حالیہ گانے ’لارے آ‘ میں ان کا ذاتی کلپ بغیر اجازت استعمال کیا ہے۔ مناہل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر...
معروف گلوکار اور نغمہ نگار ڈیوڈ (d4vd) کو کوچیلا 2025 میوزک فیسٹیول کے دوران ایک اسٹیج پر بیک فِلپ کرنے کی کوشش میں شدید چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ بیس سالہ ڈیوڈ انتھونی برک، جو 2021 میں ویڈیو گیم ”فورٹ نائٹ“ کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے مشہور ہوئے، اس بار اپنے پہلے کوچیلا شو میں...
عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران نے اپنے اگلے البم میں بالی وڈ کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے مداحوں میں ایک نئی جوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ شیران نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے آنے والے...
گلوکارسلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا...