امریکی حکومت نے ملک کی 5 جامعات میں فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کی تحقیقات شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہادتیں اب تک رپورٹ ہوئی تعداد سے کہیں زیادہ، نئے اعدادوشمار سامنے آگئے

وائس آف امریکا کے مطابق جن جامعات میں فلسطینیوں کے حق اور یہودیوں کے مخالف مظاہرے کیے گئے تھے اور جہاں مظاہرین کا پتا لگانے کے لیے چھان بین شروع کردی گئی ہے ان میں نیویارک کی کولمبیا یونیوسٹی اور برکلے میں قائم یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف منی سوٹا، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اور پورٹ لینڈ یونیورسٹی میں بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں شامل تھا کہ وہ امریکی جامعات میں ’بڑھتی ہوئی یہود مخالفت‘ کے خلاف سخت اقدامات کریں گے اور بائیڈن انتظامیہ کے مقابلے میں زیادہ سخت سزائیں دیں گے۔

مزید پڑھیے: غزہ سے مسلمانوں کی بیدخلی کے منصوبے پر عمل کرنا ہوگا، ٹرمپ کی مصر اور اردن کو دھمکی

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں یہودیوں کے خلاف تعصب سے نمٹنے کے لیے جارحانہ اقدامات کا کہا گیا تھا۔ ان اقدامات میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے والے غیر ملکی طلبہ کی ملک بدری کا اقدام بھی شامل ہے۔

جن 5 جامعات میں تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے ان کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

محکمہ انصاف بھی میدان میں

محکمہ تعلیم کا یہ اقدام ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب محکمہ انصاف نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں یہود مخالفت کے خاتمے کے لیے نئی ٹاسک فورس بنا رہا ہے۔

7 اکتوبر 2023 غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے خلاف ان تعلیمی اداروں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہوئے تھے۔

محکمہ تعلیم کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری برائے شہری حقوق گریگ ٹرینر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے آج یونیورسٹیوں، کالجوں اور 12ویں جماعت تک کے تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

ان کے بقول موجودہ حکومت تعلیمی اداروں میں یہودی طلبہ کے ساتھ مسلسل روا رکھی جانے والی ادارہ جاتی تفریق کو برداشت نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: زندگی ’صفر‘ سے شروع کرنے پر مجبور فلسطینیوں کی شمالی غزہ کی جانب واپسی جاری

محکمہ تعلیم کی جانب سے شروع کی گئی ان تحقیقات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے لیے ان تعلیمی اداروں کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکا کے ایوان نمائندگان کی ایک کمیٹی نے ری پبلکن ارکان کے مطالبے پر تعلیمی اداروں میں یہود مخالفت کے الزامات پر سماعتیں کی تھیں جن میں نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سمیت کئی یونیورسٹیز کے سربراہان کو طلب کیا گیا تھا۔

ان سماعتوں کے بعد کئی تعلیمی اداروں کے صدور مستعفی بھی ہوئے تھے جن میں کولمبیا یونیورسٹی کی مصری نژاد صدر نعمت مینوش شفیق بھی شامل تھیں۔

ایوان نمائندگان میں ری پبلکن ارکان نے گزشتہ برس اکتوبر میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے ان طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی میں ناکام رہی جنہوں نے احتجاج کے دوران یونیورسٹی کی ایک عمارت پر قبضہ کر لیا تھا۔

رپورٹ میں نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کرنے والے طلبہ سے مذاکرات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ اقدام آزادی اظہار رائے کے منافی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں

یہ بھی پڑھیے: صیہونی افواج کے ہاتھوں ماری جانے والی 10 سالہ راشا کی وصیت پر من و عن عمل کیوں نہ ہوسکا؟

صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم 7 اکتوبر 2023 کے بعد یہود مخالفت کے حوالے سے دائر ہونے والی ان تمام شکایات کا بھی جائزہ لے جو اب تک تعطل کا شکار ہیں یا انہیں بائیڈن حکومت میں نمٹا دیا گیا تھا۔

اس حکم نامے میں محکمہ انصاف کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ شہری حقوق کے قوانین کے نفاذ کے لیے اقدامات کرے۔

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے اس حکم نامے پر انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے تنقید کرتے ہوئے اسے امریکی آئین کی پہلی ترمیم کے منافی قرار دیا تھا جو شہریوں کو آزادی اظہارِ رائے کا حق دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل مخالف مظاہرے امریکا میں طلبہ مشکل میں امریکی جامعات فلسطین کی حمایت پر ایکشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل مخالف مظاہرے امریکا میں طلبہ مشکل میں امریکی جامعات تعلیمی اداروں میں یہود میں فلسطینیوں کے حق یونیورسٹی کی محکمہ تعلیم جامعات میں کی جانب سے کے خلاف گیا تھا کے لیے

پڑھیں:

مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں، مزید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے میں بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 30 جولائی کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اور خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 اسی طرح پنجاب کے کئی اضلاع میں 28 تا 31 جولائی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت  کی گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کمزور انفرااسٹرکچر والے علاقوں میں نقصانات ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں، مزید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے: آئی جی سندھ
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ مظالم پر غیرت بیچ دی، ٹرمپ انتظامیہ سے 200 ملین ڈالر کا مک مُکا
  • ریلوے کا محکمہ ڈیجٹیل ہوا اسی طرح اس امتحان کا رزلٹ بھی آن لائن بنا دیا گیا ، وزیر ریلوے
  • کولمبیا یونیورسٹی کا ٹرمپ انتظامیہ سے 221 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق
  •   کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ مظاہروں پر 80 طلبا کو بےدخل کردیا