تنہا فلسطینی نوجوان کا اسرائیلی چوکی پر حملہ، 2 صیہونی فوجی ہلاک، 10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی چوکی میں گھس کر 2 صیہونی فوجیوں کو ہلاک، 11 کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں مزاحمت کار فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی چوکی میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 2 صیہونی فوجی ہلاک ، 10 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل مغربی کنارے میں نسل پرستی کا نظام نافذ کر رہا ہے، سابق موساد چیف
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 فوجیوں میں سے ایک کی شناخت سارجنٹ میجر اوفر ینگ کے نام سے ہوئی، دوسرے کا نام تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔
اسرائیلی خبر رساں ادارے ینیٹ نیوز نے تنہا فلسطینی نوجوان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صہیونی فوجی چوکی کے احاطے میں 11 فوجی اور ان کا ایک کمانڈر موجود تھے، فلسطینی نوجوان جس کے پاس ایم 16 رائفل اور 2 میگزین تھے۔
فلسطینی نوجوان رات گئے چیک پوائنٹ کے نزدیک پہنچا اور صبح 6 بجے کے قریب موقع پا کر چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہلاک ہوا،جبکہ دوسرا زخمی ہوا جو بعد ازاں ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے جرائم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کیا کہتی ہے؟
فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے نوجوان کے بہادرانہ حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ ختم کرانے تک مزاحمت جاری رہے گی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کم از کم 884 فلسطینیوں کو شہید کیاہ، جبکہ اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مغربی کنارے میں اسی عرصے کے دوران فلسطینیوں نے اب تک کم از کم 32 اسرائیلیوں کو ہلاک کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل حماس صہیونی فوجی غزہ فلسطین فلسطینی نوجوان مغربی کنارا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل صہیونی فوجی فلسطین فلسطینی نوجوان فلسطینی نوجوان کے مطابق
پڑھیں:
بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تختی خیل علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے چیک پوسٹ پر دہشت گرددوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا، حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
بنوں پولیس کے ترجمان عامر خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دہشت گردوں نے تختی خیل کے سرحدی علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے تاہم ایف سی اہلکاروں کے بروقت اور مؤثر جوابی حملے کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔
عامر خان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بنوں میں قائم ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 4