کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یہ بھی میں پڑھیں: کوئٹہ، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جس کی شناخت اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل کوئٹہ محمد عارف رئیسانی کے نام سے ہوئی ہے جو مستونگ کے رہائشی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق محمد عارف کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں دھماکا، 5بچوں سمیت 7افراد جاں بحق 10زخمی، وزیر اعظم کی مذمت
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل بلوچستان جیل روڑ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ فائرنگ کوئٹہ مسلح افراد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ سپرینڈنٹ جیل بلوچستان جیل روڑ فائرنگ کوئٹہ مسلح افراد مسلح افراد
پڑھیں:
ہنگو ؛ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ
سٹی 42 : ہنگو میں دوآبہ کے علاقے تورہ وڑی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری