وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سالانہ رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب میں مولانا آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کہا کہ بعثتِ پیغمبرِ اکرم (ص) پوری انسانیت کیلئے انسان سازی اور اتمام اخلاق اور انسانی اقدار کا جو درس لیکر آئی ہے، ہماری بھی وہی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس پیغام کو پورے عالم انسانیت تک پہنچائیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی
جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ رحمۃ للعالمین کانفرنس ضلع بڈگام کے بمنہ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت انجمنِ شرعی شیعیان کے سربراہ مولانا آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔ کانفرنس میں شریک علماء کرام میں نمائندہ میر واعظ کشمیر مولانا ڈاکٹر عمر فاروق، آغا سید محسن رضوی، جموں و کشمیر اتحاد بین المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری، نمائندہ انجمنِ شرعی شیعیانِ دار المصطفٰی مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی، آغا سید عابد حسین حسینی، ڈاکٹر محمد سمیر صدیقی و دیگر مہمانان شامل تھے۔ کانفرنس کے آخر میں مولانا آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعثتِ پیغمبرِ اکرم (ص) پوری انسانیت کیلئے انسان سازی اور اتمام اخلاق اور انسانی اقدار کا جو درس لے کر آئی ہے، ہماری بھی وہی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس پیغام کو پورے عالم انسانیت تک پہنچائیں۔
نہ فقط عالم اسلام تک، چونکہ ہم فقط اس واقعے کو تاریخی تناظر میں نہیں دیکھتے ہیں، بلکہ یہ واقعہ انسانیت کیلئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے مزید کہا کہ بعثت کا مقصد خود رسول برحق، سرور تاجدار انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے فرمان کے مطابق اخلاقیات کی تکمیل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کی جو بھی انسانی، سماجی، اخلاقی اور اقتصادی محاذ پر پستیاں تھیں ان کو ٹھیک کرنے کیلئے خداوند متعال نے جو ایک منت انسانیت پر رکھی ہے، وہ بعثت ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر علماء اہل تشیع و علماء تسنن نے موضوع کی مناسبت پر تفصیلی گفتگو کی اور اتحاد اسلامی پر بھی زور دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا آغا سید کہا کہ
پڑھیں:
انسانیت کو جنگ و جدل سے بچانے کیلئے اللہ کی مرضی کا نظام قائم کرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ پیغمبر آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا لایا ہوا نظام ہی دنیا کو انتشار اور فساد سے بچا سکتا ہے۔ اسلام ہمدردی اور خیر خواہی کا دین ہے۔ مسلمان دنیا میں امن کے قیام کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں مگر امریکہ اسلام دشمنی میں ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کررہا ہے۔
انسانیت کو جنگ و جدل اور خون خرابے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں اللہ کی مرضی کا نظام قائم ہو۔ اوور سیز پاکستانی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائشیا میں سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب اور صوبہ الورستار کداہ اور ہرلیس کے وزرا اعلیٰ محمد سنوسی محمد نور، محمد شکری رملی اور ملائیشیا کی پاس پارٹی کے سینیٹر مصدق سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن، اسلامک سرکل آف ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر محمد حیات اور سیکریٹری جنرل سجاد اکبر نے بھی خطاب کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹرمپ ہر جگہ جنگیں ختم کرانے کے دعوے کررہے ہیں مگر اسی امریکہ نے اسرائیل کو فلسطین میں قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے اور ایران پر بلاجواز حملہ کیا۔ مسلم ممالک میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ انہیں اپنے آئین و قانون کے مطابق فیصلوں سے روک دیتا ہے۔ پاکستان سمیت مسلم ممالک میں امریکی مداخلت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ پاکستان میں امریکہ نے ہمیشہ مارشل لاﺅں اور غیر جمہوری قوتوں کی سرپرستی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی آزادی اور خود مختاری کے بڑے مقصد کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے اور اس جدوجہد میں اوور سیز پاکستانی بڑا مو ¿ثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ اس نے 88ءمیں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد بھی کوئی پیشگی انتباہی نظام کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی کوئی فکر ہوتی تو اتنی بڑی تباہی نہ آتی۔
با اثر طبقے نے اپنے علاقوں کو بچانے کیلئے سیکڑوں دیہات اور لاکھوں لوگوں کو سیلاب کی نذر کردیا۔ لاکھوں ایکڑز پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور ہزاروں مویشی ڈوب گئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدیانتی حکمرانوں کی رگوں میں رچ بس چکی ہے۔ اگر ان لوگوں کے دل میں اللہ کا خوف ہوتا تو یہ اپنے مفاد کیلئے عوام کو نقصان نہ پہنچاتے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پر لوگ غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کررہی ہے۔ ہم آئین و قانون کی بالاستی پر یقین رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی کی طرف عوام کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔