جرمن صدر کی ریاض آمدسعودی ولی عہد سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جرمن صدر والٹر اشٹائن مائر کا استقبال کررہے ہیں
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے الیمامہ پیلس میں جرمنی کے صدر فرینک والٹر اشٹائن مائر کا استقبال کیا۔ ولی عہد کی جانب سے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کی میزبانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ولی عہد
پڑھیں:
7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔
بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔