انتخابات دھاندلی زدہ تھے، حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ، مولانا فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کی بیٹھک میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور تمام جماعتوں کا یہ مؤقف تھا کہ 8 فروری 2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ مینڈیٹ عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے، اس جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ، الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے اور اگر الیکشن کمیشن واقعی آزاد اور خود مختار ہے تو اس کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مولانا فضل الرحمن
پڑھیں:
بلو چستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 3 اگست کو ہوں گے
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کےلئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلو چستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 3 اگست کو ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 16 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،خواتین کی 6 نشستوں پر 15، مزدوروں کی 2 خالی نشستوں پر 4 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ اسی طرح کسان کی 1، خالی نشستوں پر 3 اور غیر مسلم کی 7 نشستوں پر 3 امیدوار مد مقابل ہوں گے، انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔