یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے، ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔ گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند ہوں گی۔ بھارتی جبر و استبداد اور محکوم کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں مسئلہ کشمیر پر ریاست پاکستان کے غیر متزلزل موئقف کو اجاگر کیا جائے گا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک سے باہر امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور آسٹریلیا میں بھی مظلوم و معصوم کشمیریوں پر جاری بھارتی غاصبانہ قبضے اور سفاکانہ اقدامات کے خلاف بھی صدائے جق آزادی کشمیر بلند کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہارِ تشکر کے پوسٹرز لگا دیے گئے جس پر وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر آویزاں ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر
پڑھیں:
پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پی ٹی وی ورلڈ کو پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہے
پاکستان ٹی وی انگریزی زبان میں پاکستان کی عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف دے گا
پاکستان ٹی وی کا مقصد بھارتی پروپگینڈہ کا بھرپور دفاع کرنا ہے
پاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کہ بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گا
حکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے میں اس پلیٹ فارم کا اہم کردار ہو گا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا
وزیراعظم نے انگریزی چینل پر اپنا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا
پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پاکستان ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی بھرپور طریقے سے لانچ کیا گیا ہے
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستان ٹی وی اپنی بھرپور نمائندگی بھی کرے گا
وزیراعظم نے وزراء اور حکومتی ترجمانوں کو پاکستان ٹی وی میں بھرپور نمائندگی کی بھی ہدایات کی ہیں
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار