روس کیساتھ 3 سال کی جنگ میں 45 ہزار یوکرینی شہری ہلاک ہوئے، ولودومیر زیلینسکی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
برطانوی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ جنگ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روسی مارے گئے، 6 سے 7 لاکھ روسی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روسی فوج کے کئی اہلکار اب بھی لاپتا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تین سال کی جنگ میں 45 ہزار ایک سو یوکرینی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانوی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ 3 لاکھ 90 ہزار یوکرینی شہری روس کے ساتھ جنگ میں زخمی ہیں۔ صدر یوکرین نے کہا کہ جنگ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روسی مارے گئے، 6 سے 7 لاکھ روسی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روسی فوج کے کئی اہلکار اب بھی لاپتا ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاکھ روسی
پڑھیں:
پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
—فائل فوٹوپنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب شہری کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
شہری کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم شہری کے پاس کارخانے میں کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔
مقتول کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اس کی بیوی نے 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔