بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنا وہ اپارٹمنٹ فروخت کر دی ہے جہاں ان کی شادی ہوئی تھی۔

 اطلاعات کے مطابق یہ اپارٹمنٹ انہوں نے چند سال پہلے خریدا تھا اور شادی سے پہلے اسے ایک تفریحی جگہ اور ورک میٹنگز کے لیے استعمال کرتی تھیں۔

سوناکشی نے یہ اپارٹمنٹ 22 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے جوکہ اس کی تفصیلات مہاراشٹر انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن میں (IGR) ویب سائٹ پر درج ہے۔ اس اپارٹمنٹ کا رقبہ تقریباً 4,211 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by BollywoodShaadis.

com (@bollywoodshaadis)

اس معاہدے پر 1.35 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 بھارتی روپے کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں اس اپارٹمنٹ کی قیمت میں 61 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ ابھارتی میڈیا نے ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی نے یہ اپارٹمنٹ اپنے شوہر زہیر اقبال کے مشورے پر فروخت کیا، جو ایک کنسٹرکشن بزنس سے وابستہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوناکشی نے ایک نیا اور بڑا اپارٹمنٹ خریدا ہے جو زہیر کے زیر تعمیر عمارت میں واقع ہے۔

 

 

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان میں ایک اورملٹی نیشنل کمپنی پراکٹراینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) کا اپنا بزنس ختم کرنے کا اعلان ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پیرنٹ کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل(پی اینڈ جی)نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کمپنی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کو جمعرات کے روز جاری نوٹس میں کہا گیا کہ جیلیٹ کمپنی ایل ایل سی نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ پراکٹر اینڈ گیمبل نے اپنی عالمی ری اسٹرکچرنگ پالیسی کے تحت پاکستان میں اپنے بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی تبدیلیاں شامل ہیں تاکہ ترقی اور قدر میں اضافہ کیا جا سکے۔

جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے مزید کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا تاکہ اس کاروباری فیصلے کے بعد کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے، جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ ڈیلِسٹنگ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پی اینڈ جی، جو کہ ایک امریکی گلوبل کنزیومر گڈز کمپنی ہے اور پیمپرز، ٹائیڈ، جیلیٹ اور ہیڈ اینڈ شولڈرز جیسے برانڈز کے لیے مشہور ہے، اس نے اپنے ایک الگ بیان میں کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں ختم کر دے گی اور صارفین کو تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیوں کو بتدریج بند کریں گے اور خطے میں موجود دیگر آپریشنز سے صارفین کو سہولیات فراہم کریں گے۔کمپنی کے مطابق یہ عمل کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران بزنس معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔پی اینڈ جی نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کے بعد سب سے پہلے ملازمین کی منتقلی اور ان کے مستقبل پر توجہ دی جائے گی۔

ایسے ملازمین جن کی نوکریاں متاثر ہوں گی انہیں کمپنی کے دیگر عالمی آپریشنز میں مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی یا پھر مقامی قوانین کے مطابق علیحدگی پیکج دیا جائے گا۔خیال رہے کہ جون میں پی اینڈ جی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی عالمی ری اسٹرکچرنگ کے تحت آئندہ دو برسوں میں 7 ہزار ملازمتیں ختم کرے گی، جو کہ اس کے نان-مینوفیکچرنگ اسٹاف کا تقریبا 15 فیصد بنتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنشن اخراجات پر قابو پانے کے لیے حکومت کی کنٹری بیوٹری اسکیم، نیا مالی ماڈل متعارف
  • رشب شیٹی کی ‘کانتارا چیپٹر 1’ نے پہلے ہی دن 60 کروڑ روپے کمالیے
  • ۔3 روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں 54 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ
  • بچوں کے کھلونے کی قیمت اور خصوصیات نے سب کو دنگ کردیا
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 101 فیصد اضافہ
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان میں ایک اورملٹی نیشنل کمپنی پراکٹراینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) کا اپنا بزنس ختم کرنے کا اعلان ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا
  • پاکستان میں ایک اور ملٹی نیشنل کمپنی نے اپنا بزنس ختم کرنے کا اعلان کردیا