راولپنڈی: پی آئی اے کالونی میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ،3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں پی آئی اے کالونی میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی کے مصریال روڈ پر رہائشی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی، ابتدائی طور پر گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہوئی، گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر پرویز نامی شخص نے کی، ملزم پرویز وغیرہ پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افراد زخمی
پڑھیں:
کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔
واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔