اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ فروری، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور افواج پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے اس کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور انہیں خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کا کشمیر میں استصواب رائے کی حمایت کا اعادہ

بیان میں کہا گیا ہے، "ہم کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں کے جبر، ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت کیا ہے۔

(جاری ہے)

ظلم کے سامنے ان کا غیر متزلزل عزم پوری قوم کے لیے جرات اور حوصلہ افزائی کا نشان بنا ہوا ہے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے، "یہ خلاف ورزیاں بین الاقوامی قانون، انسانی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے بھارت کی صریح نظر اندازی کا ایک واضح الزام ہے۔" اور"ہم عالمی برادری، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی حالت زار کو حل کرنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام کریں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر ان کی امنگوں کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

"

کشمیر: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کیا ہے؟

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ "پاکستان کی مسلح افواج کشمیر کے منصفانہ کاز کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی اور وقار کے جائز حصول میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔"

بھارتی فوج کے بیانات بڑھتی مایوسی کی علامت، پاکستانی آرمی چیف

دریں اثنا پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگل کو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارتی فوج کے 'کھوکھلے' بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کے ایسے بیانات کا مقصد بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کی توجہ ان کے اپنے ملک میں جاری اندرونی خلفشار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ "پاکستان فوج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اورپاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا۔

" پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر

پاکستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے۔ کشمیر ڈے پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکال کر مبینہ بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

پاکستان کی وفاقی کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا۔ بی جے پی حکومت نے نہ صرف اسے ہٹا کر جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کر دیا تھا بلکہ اسی دن جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو حصوں میں تقسیم بھی کردیا تھا۔

ج ا ⁄ ص ز ( خبر رساں ادارے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوم یکجہتی کشمیر انسانی حقوق کی کہا گیا ہے کشمیر کے میں کہا فوج کے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پہلگام سانحہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری

ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ اور دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر اور پورے ہندوستان میں مسلمان و سکھ اقلیتوں پر انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کو چھپانے اور جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام سازشیں کرتی رہی ہے، پہلگام دہشت گردی کی پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے۔ ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں، عالمی ادارے سندھ طاس معاہدہ کی واضح یکطرفہ شیطانی خلاف ورزی کے خلاف ایکشن لیں تاکہ خطے میں امن کی فضاء برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کیساتھ تمام تعلقات منقطع، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،دفتر خارجہ
  • ”پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار،“ ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یاسر تابان
  • پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • پہلگام سانحہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • پہلگام واقعہ: نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے: پیر پگارا
  • پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
  • پیر پگارا کا افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی، حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
  • بُک شیلف