Islam Times:
2025-04-25@09:48:08 GMT

پرنس کریم آغا خان عظیم خدمات گار تھے، گورنر جی بی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

پرنس کریم آغا خان عظیم خدمات گار تھے، گورنر جی بی

تعزیتی پیغام میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی زندگی ایثار، محبت، اور بے لوث خدمت کی مثال تھی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام، روحانی پیشوا مولانا شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی زندگی ایثار، محبت، اور بے لوث خدمت کی مثال تھی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے، انہوں نے تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے چراغ جلائے، اندھیروں میں امید کی کرن بنے اور ہر لمحہ مسلمانوں اور پوری دنیا کو اتحاد، برداشت اور انسانیت کی اعلیٰ اقدار سکھاتے رہے۔ ان کی رہنمائی صرف ان کے اپنے مریدوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تھی، انہوں نے ہمیشہ امن، رواداری اور عزتِ نفس کا پیغام ہر انسان تک پہنچایا۔ یہی وجہ ہے آج پوری دنیا سوگوار ہے۔   انہوں نے مذید کہا کہ مولانا شاہ کریم الحسینی نے دنیا کے گوشہ و کنار میں انسانیت کی خدمت کی اور پوری دنیا کو درس دیا کہ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم کام ہے، گلگت بلتستان میں ہر شعبے میں آغا خان چہارم کی خدمات ہیں، خاص کر تعلیم، صحت اور غربت ذدہ علاقوں میں ہنرمند افراد تیار کیے، انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نہ صرف کام کیا بلکہ ایک خوبصورت سوچ ہمیں دیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے اسماعیلی بہن بھائیوں کو بالخصوص اور انسانیت کی خدمت کی سوچ رکھنے والوں کو بالعموم تعزیت پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان انسانیت کی پوری دنیا خدمت کی

پڑھیں:

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل  جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اس کیلئے مہنگا ثابت ہو گی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ہمالیہ کے پہاڑوں سے لیکر کراچی کے ساحل تک ایک ایک وجود بھارتی ہٹ دھرمی کا سخت جواب دے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل  جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور خاص کر گلگت بلتستان تو شہداء کی سرزمین ہے، یہاں کے لالک جان، کرنل راشد کریم شہید، کرنل مجیب شہید اور میجر وہاب شہید جیسے سپوتوں نے سینے پر گولی کھا کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، آج کا پاکستان بھارت اور اسکے گٹھ جوڑ دشمن طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے کافی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو واضح پیغام ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، سید علی رضوی
  • افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، حسین شاہ
  • پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یاسر تابان
  • مودی کوئی بھی جنگ مسلط کر سکتا ہے، اداروں اور ذمہ داروں کو تیار رہنا ہو گا، کاظم میثم
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈیپ فیک ویڈیو کا ہدف بن گئے، ایف آئی اے میں شکایت درج
  • آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • خنجراب بارڈر کو سال بھر کیلئے کھول دیا گیا
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی