یوم کشمیر کے حوالے پنجاب حکومت کے زیراہتمام لبرٹی چوک میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہدائے کشمیر کیلئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعلیٰ اور دیگر شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کیلئے دعا بھی کی۔ لبرٹی چوک کی تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نمائش کی گئی۔ لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر ہمارا ہے، کے عنوان سے لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی۔ وزیراعلیٰ نے شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہدائے کشمیر کیلئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعلیٰ اور دیگر شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کیلئے دعا بھی کی۔
لبرٹی چوک کی تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نمائش کی گئی۔ لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کیے گئے۔ کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی۔ لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لبرٹی چوک کی تقریب کشمیر کی کی گئی
پڑھیں:
مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سمبڑیال، وزیر آباد، سیالکوٹ،گھکڑ منڈی اور دیگر شہروں میں ’ستھرا پنجاب‘ کے تحت شہروں میں صفائی کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے روڈز کی عمومی صورت حال کا معائنہ اور تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا مشاہدہ کیا، اور صفائی ستھرائی میں بہتر صورتحال کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:ساڑے 12 لاکھ راشن کارڈز، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنادی
انہوں نے متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہروں اور دیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مریم نواز نے شہریوں سے کہا کہ وہ گلی محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں حکومت کی معاونت کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ستھرا پنجاب مریم نواز