کرن جوہر کی درخواست پر اکشے کمار نے ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی تاریخ آگے بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی بہت زیادہ منتظر فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز اب اپریل 2025 کے بجائے اگست 2025 میں ہوگی۔
یہ فلم سبھاش کپور کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے اور قانونی طنز و مزاح پر مبنی ہے۔
ذرائع کے مطابق، کرن جوہر نے اکشے کمار سے درخواست کی کہ وہ اپنی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز کو آگے بڑھا دیں تاکہ ان کی پروڈکشن ’کیسری 2‘ کو 18 اپریل 2025 کو ریلیز کیا جا سکے۔ اکشے نے خوش دلی سے اس درخواست کو قبول کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق، کرن جوہر کی ایک اور فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور اب یہ 2025 کے دوسرے نصف حصے میں ریلیز ہوگی۔
دھرما پروڈکشن اور اکشے کمار کی فلموں کی ریلیز ڈیٹس میں مسلسل تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور جلد ہی نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اکشے کمار
پڑھیں:
عدالتی تاریخ میں بڑا واقعہ ، سابق چیف جسٹس کوگرفتار کرلیا گیا
بنگلہ دیش کی عدالتی تاریخ میں بڑا واقعہ سامنے آ گیا، سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس نے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق کو ان کےگھر سےگرفتارکرنے کے بعد میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد ڈھاکا کی عدالت نے سابق چیف جسٹس خیرالحق کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اے بی ایم خیرالحق گزشتہ سال طلبہ تحریک میں ایک نوجوان کے قتل میں مقدمے میں نامزد ہیں۔۔
ان پر مقدمہ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنما نے درج کرایا، اس مقدمے میں سابق چیف جسٹس خیرالحق اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ سمیت 465 افراد نامزد ہیں۔
کیس کی حساس نوعیت اور سابق اعلیٰ عدالتی عہدے دار کی گرفتاری کے باعث بنگلہ دیش میں قانونی و سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
یاد رہےکہ سابق چیف جسٹس بنگلادیش خیرالحق کے خلاف بغاوت اور فراڈ سمیت 3 مقدمات درج ہیں۔