جنید اکبر کا بانی پی ٹی آئی کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا جنید اکبر نے عمران خان کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ مجھے عمران خان اور پارٹی کی وجہ سے عزت ملی، ریاست کے ساتھ باہمی عزت اور برابری کی سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، ہم اپنے مینڈیٹ اور عوام کی حق کی بات کرتے ہیں۔جنید اکبر نے کہا کہ 8 فروری کو دنیا کو دیکھائیں گے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، پی ٹی آئی میں پیسے کے بل بوتے پر آگے جانے والوں کو روکا جائے گا، پارٹی میں سزا و جزا کا عمل عام کریں گے، 8 فروری کو صوبائی حکومت کے تعاون کے بغیر بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر ڈی چوک میں بھی جلسہ کریں گے، آپ کے ظلم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈز‘ میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اسٹیبشمنٹ اور ادارے ہمارے اپنے ہیں ہزار اختلاف ہوں لیکن پارٹی یہ نہیں چاہے گی کہ اسٹیبشمنٹ کمزور ہو، میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ لوگوں اور اسٹیبشمنٹ کے درمیان فاصلے ہوں، چاہتا ہوں فاصلے کم سے کم ہوں اگر میں کردار ادا کرنا چاہوں تو یہ بری بات نہیں۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس تحریک کیلیے مختلف آپنشز موجود ہیں، عمران خان نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا کے تمام روٹس بند کر سکتے ہیں، سیاسی لوگوں سے بات کرتے ہیں تو بے اختیار ہوتے ہیں، سیاسی لوگوں کے پاس اپنے مطالبات کم کر کے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کرنے والے ہمارے لوگ نہیں تھے علی امین گنڈاپور کی اپنی رائے ہے، اور بھی کچھ لوگ تھے جو آج بھی اسمبلی میں ہیں جرم ہے تو سب کو سزا ملنی چاہیے، علی امین گنڈاپور کی باتوں کو نہ میں اون کر سکتا ہوں اور نہ ڈس اون کر سکتا ہوں۔جنید اکبر نے کہا کہ 8 فروری کو احتجاج سے متعلق ہمارے پاس تمام آپشن ہیں، اسی سال اور جلد عمران خان جیل سے باہر ہوں گے، حکومت کے پیچھے لوگ چاہتے ہیں کہ موجودہ سسٹم 2 سال اور مزید چل جائے، اگر ہم حکومت مزید چلنے پر مان جائیں تو سارے کیسز ختم ہو جائیں گے، مختلف چیلنز کے ساتھ سب کے ساتھ رابطے ہیں بات چیت بھی ہو رہی ہے۔’عمران خان کو نتھیہ گلی، بنی گالہ اور پشاور اور باہر جانے کی آفر بھی ہوئی۔ مذاکرات کیلیے پنڈی بلایا جائے تو بانی کی اجازت سے ضرور جاؤں گا۔ عمران خان کو اپنے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بالکل لکھنا چاہیے۔ ملک کے سپہ سالار ہیں ان کو خط لکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنید اکبر نے پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی کی تقرری مزید مشکلات کا شکار ہو گئی۔
آزاد ارکان کی طرف سے تقرری کے لئے عرضداشت کی وصولی کا اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے تاحال جاری نہیں ہوا جو گزشتہ ماہ دائر کی گئی تھی۔درخواست ابھی اسپیکر سردار ایاز صادق کے روبرو پیش نہیں ہوئی جو اہم غیر ملکی دورے پر تھے۔
تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قومی اسمبلی کے لئے قائد حزب اختلاف پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کا تقرر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔
گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے ستر سے زیادہ آزاد ارکان کے مبینہ دستخطوں سے ایک عرضداشت اسپیکر سیکریٹریٹ میں دائر کی گئی تھی جس کے بارے میں تاحال کوئی اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست پر تقرری سے پہلے اسپیکر ایوان میں اس منصب کے خالی ہونے کا اعلان کرینگے جس کے بعد ارکان سے نامزدگی کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
جن ارکان کی طرف سے عرضداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ان کی حیثیت آزاد رکن کی ہے وہ قبل ازیں خو د کو سنی اتحاد کونسل سے وابستہ ظاہر کرتے رہے ہیں جس کے اپنے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو دس سال کی سزائے بامشقت سنائی جاچکی ہے اور انہیں نا اہل قرار دیا جاچکا ہے اب خو د بھی قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔
قائد حزب اختلاف کے تقرر سے پہلے اسپیکر موصولہ درخواست پر ثبت ارکان کے دستخطوں کی انفرادی طور پر تصدیق کرینگے اگر کسی ایک رکن کے دستخط سیکریٹری میں پیش کردہ دستخطوں سےمختلف ہوئے اور ان کی تصدیق نہ ہوسکی تو پوری درخواست کو مسترد کردیا جائے گا۔